|
|
بھاؤ تاؤ کرنے کی شوقین تو خواتین ہمیشہ سے ہی ہوتی
ہیں۔۔۔چاہے دس روپے ہی کم کروائیں لیکن سکون انہیں جب ہی ملتا ہے جب وہ
بھاؤ تاؤ میں کسی حد تک بھی کامیاب ہوجائیں۔۔۔دکاندار چاہے سو سے گنتی شروع
کرے لیکن یہ ہمیشہ پچاس سے ہی شروع کرتی ہیں۔۔۔اور پھر کافی حد تک کامیاب
ہو بھی جاتی ہیں۔۔۔شوبز بھی ایسے ستاروں سے بھرا ہوا ہے۔۔۔برانڈز میں تو
پیسے کم کروانا ناممکن ہوتا ہے لیکن باقی جگہوں پر وہ بھی کسی سے پیچھے
نہیں |
|
صنم جنگ |
صنم جنگ چار بہنوں میں ہیں سب سے بڑی اور بچپن سے ہی
انہوں نے اپنی والدہ اور والد دونوں کو نوکری کرتے دیکھا۔۔۔جو حالات آج ہیں
وہ کل نہیں تھے اور ان دنوں کی یاد نے صنم جنگ کو کافی حد تک کفایت شعار
بنا دیا ہے۔۔۔وہ اکثر مارننگ شو میں بتایا کرتی تھیں کہ کس طرح انہوں نے
مہنگی مہنگی فیسیں دیں اور بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ سب آسان نہیں
تھا۔۔۔انہیں ہمیشہ پیسے کم کروانے میں مہارت حاصل ہے اور وہ ٹھیلے سے بھی
چپل لیتی ہیں اور اکثر تھوڑے بہت پیسے کم ہو ہی جاتے ہیں۔۔۔ایک بار انہوں
نے پٹھان سے کھسے لئے اور اس کی قیمت کافی کم کروائی۔۔۔صنم کا کہنا ہے کہ
بھاؤ تاؤ کرنے کا شوق انہیں کافی چھوٹی عمر سے ہے اور وہ خریداری کرتے ہوئے
بے جا خرچ کی ہرگز قائل نہیں۔۔۔ |
|
|
سنیتا مارشل |
ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل ایک بہت ہی گھریلو خاتون
ہیں اور انہیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ گھر چلانا آسان نہیں۔۔۔وہ اپنے بچوں
کے ساتھ ہر سال اپنے میکے جاتی ہیں جو کہ کینیڈا میں ہے اور یہ اخراجات بھی
کچھ اتنے آسان نہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ وہ فضول خرچی کو بالکل پسند نہیں
کرتیں اور کوئی چیز اگر کم کروا کر لی جاسکتی ہے تو وہ پوری کوشش کرتی ہیں
کہ اس میں کامیابی مل جائے۔۔۔ان کے شوہر کو وہ کنجوس لگتی ہیں لیکن اصل میں
وہ کفایت شعار ہیں۔۔۔ |
|
|
امبر خان |
مارننگ شو میں اکثر امبر خان سے ملاقات ہو جاتی ہے جو
اکثر بتاتی ہیں کہ کس طرح وہ کسی ٹھیلے پر بھی کوئی چیز پسند آجائے تو کم
کروا کر لے ہی لیتی ہیں۔۔۔انہیں بھی اس کام میں مہارت حاصل ہے اور اکثر شوز
میں بازار میں پیسے کم کروانے کا کام وہ ہی سرانجام دیتی دکھائی دیں۔۔۔ |
|