یہ تو میڈم سنگیتا کے گھر پر تھیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں کرونا نے پنجے گاڑ دیئے

image
 
کرونا سے لڑنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوررہا ہے اور یہ دوسری لہر ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کر رہی ہے۔۔۔اس لہر نے شوبز انڈسٹری میں بھی کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔۔۔۔کچھ ستارے اور کچھ ان کے گھر والے اس وبا سے جنگ لڑنے میں مصروف ہیں
 
سنگیتا
پچھلے دنوں میڈم سنگیتا کی رپورٹ بھی مثبت آگئیں اور یہ خبر ان کے گھر میں ٹہری ہوئی میرا کے لئے بھی تشویشناک تھی کیونکہ وہ ہر بار آکر میڈم سنگیتا کے گھر ہی ٹہرتی ہیں۔۔۔انہوں نے جیسے ہی یہ سنا تو اپنا بوریا بستر لے کر ہوٹل شفٹ ہوگئیں اور ان کے اندر بھی یہ خوف آگیا کہ کہیں مجھے بھی کرونا نا ہوجائے۔۔۔سنگیتا کو کافی دن سے ناسازی طبیعت کی شکایت تھی اور ٹیسٹ کروانے پر رپورٹ مثبت آگئی۔۔۔
image
 
صنم جنگ
اداکارہ صنم جنگ کے گھر میں بھی اس وبا نے اپنا قدم رکھ دیا۔۔۔انہیں بہت زیادہ علامات تو نہیں ظاہر ہوئیں لیکن انہوں نے خود کو اور اپنی بیٹی کو آئسولیٹ کرلیا۔۔۔کیونکہ ان کی ننھی سی بیٹی الایا بھی اس وبا کی لپیٹ میں آگئیں۔۔۔
image
 
احسن خان
احسن خان کے گھر میں ان کی بیگم کرونا کی لپیٹ میں آئیں لیکن وہ خود محفوظ رہے۔۔۔ان کو اس بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے گھر اور گھر سے باہر احتیاط مزید بڑھانی پڑیں تاکہ وہ اس کی لپیٹ میں نا آسکیں۔۔۔
image
 
بہروز سبزواری
اداکار بہروز سبزواری نے مشکل وقت نکال لیا اور کرونا سے جنگ لڑنے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔۔۔انہوں نے آئی سی یو تک بھی وقت گزارا لیکن اس وقت ان کی طبعیت قدرے بہتر ہے۔۔۔
image
 
منال خان
اداکارہ منال خان کے والد اس وقت شدید علیل ہیں اور آئی سی یو میں ہیں لیکن اس بات کی کوئی حتمی تصدیق نہیں کہ یہ کرونا کے سبب ہے یا معاملہ کچھ اور ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: