اپنے ٹائٹل سونگ سے ہی حیران کردے گا۔۔۔احسن خان کے نئے شو کی انڈسٹری میں دھوم

image
 
انڈسٹری میں یوں تو ایک کے بعد ایک شوز، ڈرامے ، فلمیں بنتے ہی رہتے ہیں لیکن کسی شو کا منفرد ہونا ہی اسے کامیاب بنا دیتا ہے۔۔۔بول ٹی وی پر احسن خان ایک شو کرتے رہے ہیں جس کا نام ہے ’’بول نائٹس ود احسن خان‘‘ ۔۔۔لیکن اس شو نے اپنی زندگی مکمل کرلی اور اب اگر یہ ہوا بھی تو کسی نئے میزبان کے ساتھ ہوگا۔۔۔کیونکہ احسن خان تو اب ایکسپریس اینٹرٹینمنٹ کے ساتھ جڑ گئے ہیں اپنے نئے شو کے ساتھ ۔۔۔جس کا نام ہے Time out with Ahsan Khan ۔۔۔
 
اس شو کی خاص بات ہے کہ اس کا کونسیپٹ تھوڑا الگ ہے اور شو کے سیٹ، کونٹینٹ، تیاری اور گانے پر کافی محنت کی گئی ہے۔۔۔شو میں احسن خان تو میزبان ہیں لیکن ساتھ ہی اس شو کی بھی ایک کہانی ہوگی اور مہمانوں کو بھی اس شو میں احسن خان کے ساتھ ساتھ سب کچھ محسوس کرنا ہوگا اور برداشت بھی کرنا ہوگا۔۔۔
 
image
 
شو کی سب سے مزیدار بات اس کا ٹائٹل سونگ ہے جس میں احسن خان کو بہت نئے انداز میں دکھایا جائے گا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ مثبت امیج کی وجہ سے احسن خان کے کسی بھی سوال سے مہمان منفی سوچ اور نتائج اخذ نہیں کر سکتے۔۔۔احسن خان کے اس شو میں گیمز بہت ہی الگ اور بہت منفرد ہوں گے جو عوام کو ایک لمحہ کے لئے بھی بور نہیں ہونے دیں گے۔۔۔
 
image
 
احسن جب بول ٹی وی میں تھے تو ان کے شو میں مہمانوں کے ساتھ کی جانے والی بات چیت عام شوز سے کافی مختلف ہوتی تھی اور وہ کھل کر اپنے ساتھی فنکاروں سے ہر وہ بات پوچھ لیتے تھے جسے عام طور پر پوچھتے ہوئے میزبان کی جان نکل رہی ہوتی ہے۔۔۔لیکن یہی انداز وہ اپنے نئے شو میں بھی اپنائیں گے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: