پب جی کے باعث نوجوان جان سے ہاتھ دھونے لگے، یہ گیم کس طرح انسانی اعصاب پر اثر انداز ہوتی ہے جانیں

image
 
عالمی ادارہ صحت کے مطابق گیمنگ ایڈکشن یا گیم کھیلنے کا نشہ ایک ڈس آرڈر ہے جو کہ انسانی جسم اور ذہن کو بری طرح متاثر کرتا ہے آج کل کے دور میں جب ہر انسان کے پاس اسمارٹ فون ہوتا ہے تو وہ کسی نہ کسی طرح کی گیمز کھیلنے کے عادی ہوتے ہیں- حالیہ دنوں میں نوجوان نسل پب جی کھیلنے کے نشے میں اس حد تک مبتلا ہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کا ایک نوجوان اس گیم کو کھیلنے کے سبب اس حد تک ذہنی دباؤ کا شکار ہوا کہ اس کی موت واقع ہو گئی- ڈاکٹروں کے مطابق یہ پچھلے دو مہینوں کے درمیان ہونے والی چوتھی موت ہے جس کا شکار پب جی کھیلنے والے افراد ہوئے ہیں- سوال یہ ہے کہ پب جی انسانی اعصاب پر کس طرح اثر انداز ہو رہی ہے کہ نوبت موت تک پہنچ رہی ہے اس حوالے سے ماہرین کی تحقیقات کے مطابق آج ہم آپ کو بتائیں گے-
 
پب جی کیا ہے ؟
یہ ماضی کی بہت ساری گیمز کی طرح ایک گیم ہے جس کی سب سے پہلی خاص بات یہ ہے کہ یہ فری کھیلی جا سکتی ہے اور اس کو کوئی بھی کھیل سکتا ہے- اس کھیل کی دوسری خاص بات جس کے سبب اس میں مبتلا لوگوں کے کریز میں بہت اضافہ دیکھا گیا ہے کہ اس میں اپنے مقابل کا انتخاب آپ اپنے دوستوں میں سے کر سکتے ہیں اور اس دوران ان کے ساتھ لائیو چیٹ بھی کی جا سکتی ہے - یہ اس گیم کا ایسا فیچر ہے جس نے اس گیم کو کھیلنے والوں کو نشے کی طرح خود میں جکڑ رکھا ہے-
 
پب جی کے اثرات
پب جی کے وہ اثرات جس کے سبب لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کچھ اس طرح سے ہیں:
 
1: صحت کے مسائل
پب جی کھیلنے والے اس گیم کو کھیلنے کے دوران گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب موبائل کی چارجنگ ختم ہونے لگتی ہے تو اس گیم کو کھیلنے والے اس کو چارجنگ پر لگا کر بھی مستقل طور پر کھیلتے ہیں- جس کے سبب ایک جانب تو ان میں موٹاپا شروع ہو جاتا ہے ایک ہی حالت میں بیٹھے رہنے کے سبب ان کے پٹھے اور ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ مستقل طور پر اسکرین پر نظریں جمانے کے سبب نظر بھی کمزور ہو جاتی ہے-
 
image
 
2: دماغ پر اثرات
ماہرین نفسیات کے مطابق جب یہ گیم کھیلی جاتی ہے تو دماغ کے سیل شروع میں ایکٹو ہو جاتے ہیں اس کے بعد وہ کچھ ایسے ہارمون کا افراز کرتے ہیں جس کے باعث انسان خود کو ایک ان دیکھی دنیا کا باسی سمجھنے لگتا ہے- جس سے اس کے دماغ کے اعصاب بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور ان میں کھنچاؤ کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور اس خیالی دنیا سے باہر آنے کے بعد بھی انسان خود کو اسی دنیا کا حصہ سمجھتا ہے اس وجہ سے اس کے اندرچڑچڑا پن پیدا ہو جاتا ہے-
 
3: رویے میں تبدیلی
اس گیم میں دشمن کو ہلاک کرنے اور اپنے دفاع کرنے کے سبب انسان کے اندر ایسے ہارمون پیدا ہوتے ہیں جو کے اس کے اندر اشتعال پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں اور ان کے اندر تشدد کے احساسات پیدا ہوتے ہیں-
 
4: معاشرتی زندگی محدود ہو جاتی ہے
اس گیم کو کھیلنے کے سبب انسان تنہائی پسند ہو جاتا ہے اور وہ اردگرد کے افراد کو اپنے اور گیم کے درمیان رکاوٹ سمجھتا ہے اور اس وجہ سے ان سے دور بھاگتا ہے جس کے سبب اس کے معاشرتی رابطے محدود ہو جاتے ہیں اور سماجی رابطے کرنے میں دشواری محسوس کرنے لگتا ہے-
image
 
5: غلط اقدار کی ترویج ہوتی ہے
بچے عام طور پر وہی برتاؤ سیکھتے ہیں جو وہ گیم میں دیکھتے ہیں اس گیم میں اپنے دشمن کو جان سے مار دینا سکھایا جاتا ہے جس کے سبب بچوں میں عدم برداشت کا رویہ پیدا ہو رہا ہے اور ان کے اندر دوسروں کے خلاف برداشت کی طاقت ختم ہوتی جا رہی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: