|
|
عام طور پر ہمارے معاشرے میں لڑکی کے حوالے سے یہ تاثر
عام ہے کہ اس کو دیکھنے کے لیے آنے والی لڑکے کی ماں اور بہنیں معمولی
وجوہات کی بنیاد پر رشتے سے منع کر دیتی ہیں مگر ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا ہے
بلکہ اس معاملے میں لڑکے بھی اتنے ہی معصوم ہوتے ہیں جتنی کہ لڑکیاں معصوم
ہوتی ہیں- اس حوالے سے ہم نے جب مختلف لڑکوں سے یہ دریافت کیا کہ ان کو
لڑکی والوں نے کن وجوہات کی بنا پر رشتہ دینے سے منع کیا تو ان کے جوابات
نہ صرف حیران کرنے والے تھے بلکہ وہ لڑکوں کو بھی معصوم ثابت کرنےکے لیے
کافی تھے- |
|
1: گلیاں ٹیڑھی ہیں
|
جب ایک لڑکے سے اس کے رشتے کے انکار کی وجوہات پوچھی
گئیں تو اس حوالے سے اس کا جواب بہت ہی حیرت انگیز تھا- اس کا کہنا تھا کہ
اس کے رشتے سے اس لیے انکار کر دیا گیا کہ اس کا گھر جس جگہ تھا وہاں کی
گلیاں ٹیڑھی تھیں- اس وجہ سے لڑکی والوں نے اپنی بیٹی دینے سے منع کر دیا
جب کہ اس کا مزيد یہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ نیویارک میں رہتا ہے جب کہ اس
لڑکی کا اب تک رشتہ کہیں بھی نہیں ہو سکا ہے- |
|
|
2: سرکاری نوکری نہیں ہے |
ہر لڑکی کے والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کا
رشتہ ایسے لڑکے کے ساتھ ہو جو معاشی طور پر مستحکم ہو مگر اس کے لیے سرکاری
نوکری کی شرط رکھنا عجیب ہی لگتا ہے- مگر اس کے باوجود کافی لڑکوں کے رشتوں
سے اس لیۓ بھی انکار ہو جاتا ہے کہ ان کے پاس سرکاری نوکری نہیں ہوتی ہے- |
|
|
3: لڑکا موٹا ہے |
عام طور پر موٹی لڑکیاں اس بات کی شکایت کرتی نظر آتی
ہیں کہ لڑکے کی ماں ان کو اس لیے رشتے سے منع کر کے چلی جاتی ہے کہ لڑکی
ابھی اتنی موٹی ہے تو شادی کے بعد کتنی موٹی ہو جائے گی- مگر ایک لڑکے کا
یہ کہنا تھا کہ اس کے رشتے سے اس کے ہم زلف نے صرف اس لیے انکار کروا دیا
کہ لڑکا موٹا ہے اور اگر کبھی جھگڑا ہوا تو یہ بھاری پڑ سکتا ہے- |
|
|
4: لڑکا بھائیوں میں
چھوٹا ہے |
ایک لڑکے کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے رشتے
سے انکار اس وجہ سے کر دیا گیا کہ وہ اپنے بھائيوں میں سب سے چھوٹا تھا تو
لڑکی والوں کو یہ محسوس ہوا کہ ساری جائیداد تو بڑے بھائيوں کے حصے میں چلی
جائے گی اور چھوٹے بھائی کو کچھ بھی نہیں ملے گا- اس وجہ سے اس لڑکے کے
ہاتھ میں اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں دینا چاہیے- |
|