|
|
بچپن اگر خوبصورت ہو تو یادیں کبھی درد نہیں دیتیں لیکن
اگر بچپن میں کوئی دکھ اور کوئی تکلیف زندگی پر آئے تو پھر اس کی پرچھائیں
بہت رلاتی ہے اور اندر اس کی ٹیس اٹھتی ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں
جنہوں نے بچپن میں ایسے کئی دکھ دیکھے جن کی یاد ان کے لئے بہت تکلیف دہ ہے- |
|
شمعون عباسی |
اداکار شمعون عباسی ایک بہت کامیاب اداکار بھی ہیں اور
انہیں ایک بہت بہادر، بہت خود اعتماد انسان مانا جاتا ہے لیکن یہ بھی یاک
تلخ حقیقت ہے کہ شمعون نے زندگی میں ایسے کئی دکھ دیکھے جن کا سایہ آج بھی
ان کی شخصیت پر بہت گہرا ہے۔۔۔کم عمری میں ہی ان کے والدین کے درمیان
علیحدگی ہوگئی اور ان کی امی طلاق کے بعد دبئی چلی گئیں۔۔۔یہ سب ان کے لئے
برداشت کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔وہ کافی ٹوٹ گئے تھے اور پھر انہوں نے
آہستہ آہستہ خود کو اس درد سے باہر نکالا۔۔۔۔ |
|
|
صبا قمر |
آج کی سپر اسٹار صبا قمر نے اپنا بچپن بہت تنگ دستی اور
بہت تکالیف میں گزارا ۔۔۔۔وہ گوجرانوالہ کے ایک بہت چھوٹے سے گھر میں رہتی
تھیں اور بہت مشکل زندگی گزر رہی تھی ۔۔۔لیکن پھر ان کے والد کے انتقال نے
حالات کو مزید تنگ دست کردیا۔۔۔ان کی والدہ نے بچوں کی تربیت کے لئے بہت
محنت کی اور بہت سخت وقت گزارا۔۔۔صبا کے خاندان والے ہمیشہ ان کے خلاف کھڑے
رہے لیکن صبا اپنی امی کی ہمت اور اپنے صبر کو آج تک نہیں بھولیں۔۔۔ |
|
|
حنا الطاف |
حنا الطاف بہت کم عمری میں ہی تنہا رہنے لگیں اور شوبز
انڈسٹری میں خاموشی سے اپنے کام سے نام بنانے لگیں۔۔۔لیکن یہ ایک راز تھا
کہ وہ یہ زندگی کیوں گزار رہی ہیں۔۔ان کے گھر والے کہاں ہیں۔۔۔حنا نے ایک
انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی ذہنی حالت کے ساتھ ایک بہت
مشکل وقت گزارا۔۔۔وہ حنا کو بہت ٹارچر کرتی تھیں اور ذہنی اور جسمانی یہ
ٹارچر حنا کو ایک ایسی اسٹیج پر لے آیا جہاں فرار کا راستہ صرف گھر والوں
سے دوری تھا۔۔۔اب وہ ملتی ہیں اور زندگی ڈگر پر آگئی لیکن ان کا بچپن اپنے
درد نہیں بھلا پایا۔۔۔ |
|
|
آغا علی |
آغا علی ایک ایسا بچپن گزار کر آئے جہاں یتیمی نے بہت
سارے خوابوں کو توڑ کر رکھ دیا تھا۔۔۔ایک اسٹار کا بیٹا اپنے نوجوان باپ کی
موت کے بعد جب ننھیال گیا تو اسے شدت سے احساس ہوا کہ باپ کے جاتے ہی اس کی
چھت اب چھن چکی ہے۔۔اپنے بڑے بھائی اور اپنی چھوٹی بہن کی طرف دیکھ کر وہ
سوچا کرتا کہ ہم ہی کیوں۔۔۔اپنے ماموں کے بچوں کے ہاتھ میں کھلونے دیکھ کر
اپنے دل کو مارنا اور بہت دفعہ اس سوچ کے ساتھ رہنا کہ یتیم ہو تو صبر
کرو۔۔۔آغا علی کے دل کو آج بھی وہ سب یادیں اکثر چیرتی ہیں۔۔ |
|