|
|
کہتے ہیں استاد ماں باپ کے بعد سب سے اہم ہوتا ہے اور
وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے استاد کی عزت کرنا جانتے ہیں۔۔۔وہ کامیاب
لوگ جو آج کسی نا کسی مقام پر ہیں ان کی زندگی میں استاد کی ڈانٹ یا مار نے
بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہوتا ہے اور وہ اسے ایک مثبت سوچ کے ساتھ زندگی
کا حصہ بناتے ہیں۔۔۔شوبز میں بھی کچھ ایسے ستارے ہیں جنہوں نے اپنی استاد
سے ایک تھپڑ تو کھایا ہی ہے۔۔۔ |
|
یاسر حسین |
اداکار یاسر حسین بچپن میں کافی کم گو اور شرمیلے
تھے۔۔۔بارہ بہن بھائیوں کے ساتھ زندگی گزارنے والے اس ستارے کے والدین تو
اب حیات نہیں لیکن والدہ یاسر حسین کا لنچ لے کر اکثر اسکول جایا کرتی تھیں
تاکہ اسے گرم گرم لنچ ملے۔۔۔شروع سے ہی ناچ گانے اور تفریح کا شوق ضرور تھا
لیکن شرمانے کی وجہ سے اکثر وہ ظاہر نہیں ہوپاتے تھے۔۔۔جب یاسر چھٹی کلاس
میں آئے تو اپنے ڈانس کرنے کی وجہ سے اپنی ٹیچر کا ایک تھپڑ بھی
کھایا۔۔۔کیونکہ وہ اپنے اس شوق کو قابو میں نہیں رکھ پائے اور اس کا اظہار
کلاس میں کھل کر کردیا۔۔۔وہ آج بھی اپنے اس تھپڑ کو بھلا نہیں پائے لیکن
ڈانس کرتے ہوئے اکثر انہیں اس کی گونج سنائی دیتی ہے |
|
|
ہمایوں سعید |
ہمایوں سعید نے ناصرہ پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی ۔۔۔یوں
تو وہ پڑھائی میں بے تحاشا اچھے تھے اور ان کی تعلیم پر ان کی پھپھو جنہیں
وہ دادی کہا کرتے تھے کافی توجہ دیتی تھیں لیکن ہر بچے کی زندگی میں ایک
ایسا وقت آتا ہے جب اسے پڑھائی سے تھوڑی سی اکتاہٹ بھی ہوتی ہے اور وہ اپنے
شوق کو بھی اپنے اوپر حاوی کرنا چاہتا ہے۔۔۔ایک شو میں جب ہمایوں سعید کے
سامنے ان کے استادوں کو بلایا گیا تو انہوں نے اپنی سائنس کی ٹیچر کو
دیکھتے ہی کہا کہ انہوں نے تو مجھے بچپن میں ایک تھپڑ بھی لگایا ہے۔۔۔ان کی
استاد کو یاد نہیں آیا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں تو ایک بہت ذہین
بچہ تھا۔۔۔شاید کوئی ایسی بات ہوگی جو اس سے امید نہیں کی جاسکتی تو وہ اس
تھپڑ کا حقدار ٹہرا۔۔۔ |
|