میری بہن بزنس گریجویٹ ہے۔۔۔باصلاحیت شوبز فنکار بھائیوں کی قابل بہنیں

image
 
بہنیں تو بھائیوں کی بہت بڑی ڈھال ہوتی ہیں۔۔۔یہ کسی مقام پر اپنے بھائی کو تنہا نہیں چھوڑتیں اور اگر یہ کسی قابل ہوں تو بھائیوں کا بھی فخر بن جاتی ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جو اپنی قابل بہنوں پر فخر کرتے ہیں۔۔۔
 
شہریار منور
شہریار منور کی بہن کا نام نادیہ منور ہے اور شہریار کا اپنی بہن سے بہت پیار کا رشتہ ہے- نادیہ منور بزنس گریجویٹ ہیں اور شہریار اپنی بہن کو چھوٹی ممی بلاتے ہیں کیونکہ یہ بہن ہر وقت ان کے لیے حاضر رہتی ہے- جب شہریار کے ایک بھائی کا انتقال ہوا اس وقت شہریار کو سنبھالنے میں نادیہ نے اہم کردار ادا کیا-
image
 
یاسر حسین
اداکار یاسر حسین کی بہن شمائلہ ایک گلوکارہ ہیں اور دبئی میں ہی پرفارم بھی کرتی ہیں اور کافی شہرت یافتہ بھی ہیں۔۔۔انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’منٹو‘‘ کا ٹائٹل ٹریک بھی گایا، بالی وڈ کی فلم ’’جولی ٹو‘‘ میں گایا اور کافی انٹرنیشنل ٹورز میں پرفارم کرتی ہیں۔۔۔بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شمائلہ ۔۔۔یاسر حسین کی بہن ہیں اور یاسر کو اپنی بہن کی قابلیت اور صلاحیتوں پر فخر ہے۔۔۔
image
 
سلمان شیخ ّ(مانی)
مانی نے ہمیشہ اسٹریٹ شوز پر کمال حاصل کیا۔۔۔اور وہ جس گھرانے سے تعلق رکھتے تھے وہاں والد ثاقب شیخ ہی ایک منجھے ہوئے اداکار نہیں تھے بلکہ بہن عائشہ بھی کسی سے کم نہیں تھی۔۔۔عائشہ نے ایک عرصہ تک تھیٹر کے لئے کام کیا پھر ٹی وی ڈراموں کا حصہ بنیں اور عائشہ ایک انتہائی قابل اور باصلاحیت لڑکی ثابت ہوئی جنہوں نے بہت جلدی انڈسٹری کو چھوڑ دیا لیکن آج وہ اپنے گھر میں خوش ہیں اور مانی کو ان پر فخر ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: