|
|
محبت کا پھول تو کسی کے بھی دل میں کھل سکتا ہے۔۔اس کو
کھلنے کے لئے نا تو اجازت کی ضرورت ہوتی ہے اور نا ہی دستک کی۔۔۔شوبز
انڈسٹری میں یہ پھول اکثر میرا کے دل میں بھی کھلتا ہے ۔۔۔انہوں نے ایک بار
بہت کھل کر سہیل وڑائچ صاحب کے شو میں اس بات کا اقرار کیا تھا کہ وہ سعود
کے ساتھ شادی کر لیتیں لیکن اس وقت انہوں نے انکار کردیا اور بعد میں انہیں
اس بات کا احساس ہوا۔۔۔جب تک سعود نے جویریہ کو چن لیا تھا۔۔۔لیکن ایک اور
محبت ہے جس کا اقرار وہ کم ہی کرتی ہیں۔۔۔ |
|
میرا نے فلم ’’انتہا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہمایوں سعید کو
دل دے دیا تھا۔۔ہمایوں سعید کی وہ پہلی فلم تھی اور میرا نے ان سے کھل کر
کہا کہ شوٹنگ کے دوارن۔۔۔کہ تم شادی کیوں نہیں کر لیتے؟۔۔۔ہمایوں سعید نے
کہا کہ میں شادی شدہ ہوں۔۔۔اور دوسری شادی کیسے کر سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔اس پر
میرا نے کہا کہ تم اپنی بیوی ثمینہ سے بات تو کرو ہمارے بارے میں۔۔۔ہمایوں
نے کہا کہ تم خود بات کرلو۔۔۔دوسری طرف ہمایوں سعید نے اپنی بیوی کو بتایا
کہ میرا ان کا ہاتھ مانگنے آرہی ہے۔۔۔ |
|
میرا نے ہمایوں سعید کے گھر جا کر ثمینہ سے کہا کہ ہم
دونوں ساتھ رہیں گے۔۔۔میں نیچے رہا کروں گی اور تم اوپر رہ لینا۔۔۔تم کھانا
بہت اچھا بناتی ہو میں بھی کچھ چیزیں بنا لیتی ہوں، گھر کے کاموں میں
تمہارا ہاتھ بٹایا کروں گی۔۔۔ |
|
|
|
ثمینہ نے جب دیکھا کہ یہ تو ہمایوں سعید کے لئے سنجیدہ
ہو رہی ہے تو انہوں نے سختی سے میرا سے کہا کہ آئندہ ایسی بات کبھی نہیں
کرنا۔۔۔مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا۔۔۔ |
|
میرا کو ثمینہ کے اس جواب نے کافی مایوس کیا اور وہاں سے
واپس آکر انہوں نے ہمایوں سعید کو کہا کہ تمہاری بیوی ثمینہ بہت خود غرض ہے
۔۔۔وہ تو مان ہی نہیں رہی۔۔۔ |
|
|
|
اب میرا اکثر انٹرویوز میں اس بات کے ذکر پر گھبرا جاتی
ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ انہوں نے دوسری بیوی بننے کے لئے خود کو ہر طرح سے
تیار کرلیا تھا۔۔۔وہ تو ہمایوں سعید اور ان کی بیگم نہیں مانے۔۔۔ |