اس کا کوئی نقصان نہیں۔۔۔شوبز کے ستارے ہربل میڈیسن کے میدان میں

image
 
یہ سچ ہے کہ موجودہ دور میں ہر شخص ایک سے زیادہ جگہ پیر جمانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اس کی زندگی میں کام اور پیسہ اپنی آمدورفت جاری رکھے۔۔۔اس جنگ میں کامیابی پانے کے لئے بہت سارے ستاروں نے ہربل میڈیسنز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔۔۔
 
ساحر لودھی
میزبان اور اداکار ساحر لودھی اپنے مارننگ شوز میں اکثر ٹوٹکوں کی بھرمار کرتے ہیں۔۔۔سر کے بالوں سے لے کر پیر کے ناخن تک ہر چیز کو صحیح کرنے کے طریقے بتاتے ہیں۔۔۔پھر انہوں نے سوچا کہ کیوں نا میں بھی اس میدان میں طبع آزمائی کروں۔۔۔اور یوں انہوں نے اپنی ہربل میڈیسن کو سامنے پیش کیا۔۔۔لیکن ان کی پروڈکٹس میں کتنا دم ہے یہ ابھی تک ثابت نا ہوسکا ۔۔۔
image
 
اعجاز اسلم
اداکار اعجاز اسلم کو اکثر لوگ یہی کہتے تھے کہ کیا بات ہے تم تو عمر چور ہو۔۔۔چہرے پر عمر کا کوئی شائبہ تک نہیں اور چمک بھی برقرار ہے۔۔۔اعجاز اسلم اپنی روٹین بتا بتا کر بھی پریشان ہوگئے اور انہوں نے سوچا کہ کوئی تو ایسا جواب ہو جو میرے فینز کو مطمئن کردے۔۔۔تو اس کا جواب ملا انہیں اپنی پروڈکٹس سے جن کے نتائج بھی کافی کامیاب رہے
image
 
وسیم بادامی
میزبانی سے ہربل پروڈکٹس بیچنے کا سفر وسیم بادامی نے بھی بہت تیزی سے طے کیا۔۔۔انہوں نے اپنی نا صرف بہت ساری پروڈکٹس نکالیں بلکہ ان کی کوالٹی کو بھی بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی۔۔۔وسیم بادامی کے پاس میک اپ سے لے کر صحت تک کی تمام تر ادویات موجود ہیں لیکن ان کی ہربل پڑوڈکٹس کے لئے روزانہ ایک طویل قطار ہوتی ہے کیونکہ لوگوں کو لگتا ہے کہ وسیم جھوٹ نہیں بولیں گے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: