ہم دونوں کزن ہیں۔۔۔شوبز کے وہ رشتے جن کے بارے میں لوگ نہیں جانتے

image
 
شوبز انڈسٹری میں رشتے داریاں بھی کبھی کبھی ظاہر نہیں ہو پاتیں۔۔۔وہ کزنز جنہوں نے سالوں وقت ساتھ گزارا ہوتا ہے۔۔۔انڈسٹری میں کام کرتے ہیں اور کسی کو خبر تک نہیں ہوتی کہ ان کا آپس میں کوئی رشتہ بھی ہے۔۔۔لیکن جب وہ دنیا کو بتاتے ہیں تو حیرت کے ساتھ ساتھ خوشی بھی ہوتی ہے
 
علی عباس اور رمشا خان
اداکار وسیم عباس کے بیٹے علی عباس نے آہستہ آہستہ انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے اور اپنی اداکاری سے خود کو منوایا ہے۔۔۔آج کل وہ ڈرامہ گھسی پٹی محبت میں ایک انتہائی مضبوط کردار کر رہے ہیں جس نے لوگوں کو ان کے ایک نئے فن سے روشناس کروایا کہ وہ کتنی بہترین کامیڈی بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔اس ڈرامہ میں وہ رمشا خان کے تیسرے شوہر بنے ہیں اور ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اور رمشا خان فرسٹ کزنز بھی ہیں اور بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں۔۔۔رمشا علی عباس کی سگی خالہ کی بیٹی ہیں اور دونوں کزنز کا بہت وقت ساتھ گزرا ہے اور اب وہ ڈرامے میں بھی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں تو لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔۔۔
image
 
پریانکا اور پرینیتی چوپڑا
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جنہوں نے مس ورلڈ کا ٹائٹل بھی جیتا اور فلم ’’فیشن‘‘، ’’اگنی پتھ‘‘،’’ڈان‘‘ سے کامیابی حاصل کی ۔۔۔ان کی کزن پرینیتی چوپڑا بھی شہرت کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔۔۔یہ دونوں کزنز ایک دوسرے کی کامیابی سے بہت خوش ہیں اور ایک دوسرے کی بہت بڑی سپورٹ بھی ہیں۔۔۔
image
 
پوجا بھٹ اور عمران ہاشمی
اداکارہ اور ہدایتکارہ پوجا بھٹ نے اپنے بہت سارے رشتوں کو ظاہر نہیں کیا لیکن انہیں کمال حاصل ہے رشتوں کو نبھانے کا۔۔۔وہ اسی طرح اپنے کزن عمران ہاشمی کے لئے ایک کندھا بنی رہیں اور دونوں کزنز میں کافی دوستی اور پیار ہے۔۔۔
image
 
آغا علی اور علی عظمت
گلوکار علی عظمت ارو اداکار آغا علی کے درمیان رشتہ داری ہے۔۔۔یہ دونوں ایک دوسرے کے کزن ہیں اور عام گھرانوں کی طرح ایک زمانے سے ان دونوں کی ملاقات نہیں ہوئی لیکن وہ اپنی اس رشتے داری کی وجہ ست کہیں نا کہیں مل ہی جاتے ہیں اور آغا علی ان کی بہت عزت بھی کرتے ہیں۔۔۔کزن تو ان کے علی عباس بھی ہیں لیکن دونوں ساتھ کم ہی نظر آتے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: