امی کے جانے کے بعد ابو نے ہی سنبھالا۔۔۔شوبز کے نام جن کی امی کے بعد ابو ہی دنیا بنے
|
|
شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو اپنی والدہ کے
ساتھ ہی انڈسٹری میں جگمگائے اور قدم قدم پر انہیں ماں کی انگلی نے تھامے
رکھا۔۔۔لیکن پھر جب زندگی سے یہ سایہ اٹھا تو والد نے کوئی کمی نا رکھی اور
پھر یہ ستارے اپنے والد کی جان بنے۔۔۔ |
|
سجل علی |
سجل علی اور ان کی والدہ کی محبت بیان سے باہر ہے۔۔۔یہ
وہ جوڑی تھی جو قدم قدم پر ایک ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتی۔۔۔حتیٰ کہ سجل کا
فون بھی ان کی امی ہی زیادہ تر اٹھاتی تھیں۔۔۔سجل کو یہ تک نہیں پتہ ہوتا
تھا کہ کس ڈرامے سے وہ کتنا کما رہی ہیں کیونکہ ان کی والدہ ہی ان کا سارا
حساب بھی رکھتی تھیں اور یہ بھی بتاتی تھیں کہ کونسا کردار تمہیں کرنا
چاہئے اور کونسا نہیں۔۔۔پھر زندگی میں جیسے ایک طوفان آیا اور وہ ماں جس نے
ابو کی دوسری شادی کے بعد انہیں تنہا پروان چڑھایا، جو ان کے دکھ درد کی
ساتھی تھی۔۔۔کچھ ہی دنوں میں دنیا سے چلی گئیں۔۔۔سجل علی کو سنبھالنے کے
لئے ان کے والد دوبارہ زندگی میں آئے اور اس بار سجل نے باوجود تکلیف کے
انہیں اپنایا اور ان سے اپنے دکھ کہے۔۔۔سجل کی شادی میں بھی ان کے والد
ساتھ ساتھ نظر آئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ماں کا جانا ان کی بیٹی کو اندر
سے توڑ گیا ہے۔۔۔ |
|
|
سارہ خان |
ہر وقت چہرے پر ایک بھرپور مسکراہٹ سجائے رکھنے والی
سارہ خان اندر سے کیا جنگ لڑ رہی تھی یہ صرف وہ جانتی تھی۔۔۔سارہ خان کی
والدہ کافی عرصہ سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں اور سارہ نے وہ دور انتہائی
درد اور تکلیف میں گزارا۔۔۔ان کے لئے والدہ ایک بہت بڑا سہارا تھیں کیونکہ
وہ ان کی جج بھی تھیں جو انہیں بتاتی تھیں کہ وہ کہاں غلط ہیں اور کہاں
صحیح۔۔لیکن امی کے جانے کے بعد ٹوٹی ہوئی سارہ کو جوڑنے میں سب سے بڑا ہاتھ
تھا ان کے ابو کا۔۔۔سارہ کے لئے جب فلک کا رشتہ آیا تو سارہ نے فلک کو صاف
بتا دیا کہ اگر میرے ابو نے تمہیں پانچ منٹ سے زیادہ دیر تک برداشت کیا اس
کا مطلب ہے کہ وہ راضی ہیں اور میں بھی پھر راضی ہوجاؤں گی۔۔فلک نے سارہ کے
والد کو منا لیا اور پھر ہی سارہ نے اپنے ابو کا مان رکھا۔۔۔لیکن کرونا کی
لہر نے ان کے والد کو بھی ان سے جدا کردیا۔۔۔وہ وینٹی لیٹر تک جا پہنچے تھے
اور پھر دنیا سے بھی رخصت ہوگئے۔۔۔ |
|
|