عورت کی اصل کامیابی اس کی بربادی سے جڑی ہے

عورت کی کامیابی اس کی بربادی سے جڑی ہے ۔

ترقی یافتہ ممالک میں عورت کتنی ہی کامیاب کیوں نہ ہو ۔ ترقی پزیر ممالک میں عورت کا کامیاب ہو کر بھی ناکام رہنا اس کی مجبوری ہے ۔

چلیے پہلے یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کامیابی آخر ہے کس چڑیا کا نام ۔ ؟

ہمارے معاشرے میں کامیاب انسان وہ ہے جو معاشی طور ہر نہ صرف خود کفیل ہو بلکہ خود جڑے رشتوں کی ضروریات بن مانگے شوقیہ پوری کر سکے ۔ جس کا اپنے سے وابستہ رشتوں پر ہے نہیں گھر سے باہر بھی کافی چلتی ہو ۔ گھر پر تو کوئی بھی کام یا فیصلہ ایسے انسان کی رضامندی کے بغیر ممکن ہی نہیں ۔ یہ انسان مرد بھی ہو سکتا ہے اور عورت بھی ۔

دوسری طرف معاشرے کے دوہرے معیار کے مطابق ۔ معاشی طور پر کامیاب اور مضبوط عورت بیوی کے طور پر زیادہ دن قابلِ قبول نہیں ہوتی ۔ اور اگر کسی وجہ دے اس کی شادی چل بھی جائے تو معاشرے کے مطابق وہ اچھی بیوی اور اچھی ماں ہونے کا میڈل نہیں لے سکتی ۔

بقول سوسائٹی عورت کی اصل کامیابی گھر داری ہے شوہر کی کم اور سسرال کی خدمت ہے اور بچوں کی پرورش ہے ۔

ایسی عورت کی مزید ذمہ داریاں ساری عمر میاں کی کمائی اڑانے اور عیش کرنے کے الزامات سننا ۔ اپنے سامنے اپنے بدصورت ہونے کا سرٹیفیکیٹ لینا ۔ اور روٹی کپڑا اور مکان پر شوہر کے سارے رشتہ داروں کی بکواس سننا شامل ہے ۔

جیتے جی تو ایسی عورت کو کوئی تمغہ نہیں ملتا ۔ ہاں مرنے کے بعد سسرال سے تمغہِ سعادت مندی مل جاتا ہے ۔

 

Maryam Sehar
About the Author: Maryam Sehar Read More Articles by Maryam Sehar : 48 Articles with 58383 views میں ایک عام سی گھریلو عورت ہوں ۔ معلوم نہیں میرے لکھے ہوے کو پڑھ کر کسی کو اچھا لگتا ہے یا نہیں ۔ پر اپنے ہی لکھے ہوئے کو میں بار بار پڑھتی ہوں اور کو.. View More