|
|
شادی ایک ایسا رشتہ ہے جو دو دلوں کو ہمیشہ کے لئے ایک
دوسرے کے قریب کردیتا ہے۔۔۔اس رشتہ کی قدر کرنے والے ہمیشہ خوشیوں سے سرشار
نظر آتے ہیں اور وہ اس بات کا کھل کر اظہار بھی کرتے ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے
کئی ستارے ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بارہا محبت کے اظہار کے حوالے سے چھیڑا
بھی جاتا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کے درمیان محبت کو دیکھ کر محبت کے
ہونے پر یقین آجاتا ہے۔۔۔ |
|
یاسر حسین اور اقراء |
یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شادی کو لے کر لوگوں نے
جہاں بہت دل سے انہیں دعائیں دیں وہیں بہت سارے لوگوں نے مذاق بھی
بنایا۔۔۔لیکن یاسر حسین نے ان کی بات کو کبھی اہم نہیں جانا اور اپنے اظہار
کو بھی کم نہیں کیا۔۔۔ان کی محبت کو دیکھ کر لوگوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سب
بناوٹی محبت ہے اور اس کا بھانڈا جلد پھوٹ جائے گا لیکن ان ساری باتوں کی
اہمیت یاسر اور اقراء کی محبت نے ختم کردی۔۔۔یاسر حسین نے اپنی شادی کی
پہلی سالگرہ پر کھل کر محبت کا اظہار کیا اور اپنی ایک تصویر بیگم کے شیئر
کرتے ہوئے لکھا ۔۔۔ایک سال پہلے آج کے دن ہم کتنے خوش تھے اور ایک سال بعد
آج کے دن ہم ماشاﺀ ﷲ اور بھی زیادہ خوش ہیں۔۔۔اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم
دونوں دنیا سے بے پرواہ ہوکر ایک دوسرے میں گم ہیں۔۔۔میرے خیال میں اپنی
شادی کو انجوائے کرنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔۔۔۔۔اقراء عزیز آہ ایک بے انتہا
محبت کرنے والی بیوی ثابت ہوئی ہیں۔۔۔اقراء نے بھی کھل کر اپنی پہلی شادی
کی سالگرہ کو محبت کے الفاظ سے بھر دیا۔۔۔ |
|
|
اسد صدیقی اور زارا نور
عباس |
انڈسٹری کا ایک اور محبت کرنے والا جوڑا ہے اسد صدیقی
اور زارا نور عباس جن کی شادی کو پورے تین سال ہوگئے اور انہوں نے بھی اپنی
شادی کے بعد آنے والے اس خاص دن کو انتہائی محبت سے منایا اور ایک دوسرے کے
لئے بہت ہی قیمتی اور اچھے الفاظ کا استعمال کیا۔۔۔ساتھ ہی اسد صدیقی نے
مزاح کے انداز میں بیگم کو یہ لکھا کہ تین سال پہلے تم نے زندگی کا سب سے
بہترین فیصلہ لیا مجھ سے شادی کا۔۔۔شکریہ تمہارے اس پیار اور اس سپورٹ کے
لئے۔۔۔اس جوڑی کی محبت پر بھی کئی لوگوں نے سوال اٹھائے لیکن زارا اور اسد
نے کبھی کسی کو خود پر ہنسنے نہیں دیا اور نا ہی اس بات کی پرواہ کی- |
|