شادی سے تین دن قبل اگر دلہن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آجائے تو کیا کیا جائے، کرونا نے دنیا بھر میں شادیوں کے انداز کو کیسے بدل ڈالا؟ جانیں

image
 
کرونا وائرس نے دنیا کے جینے کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے ایک وقت تھا جبکہ لوگوں سے نہ ملنے والے کو مغرور اور سنکی جیسے ناموں سے پکارا جاتا تھا- مگر اب اسی عادت کو اپنانے کا سب مشورہ دیتے نظر آتے ہیں کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں انسان کو اپنے بڑے بڑے کام ادھورے چھوڑ کر گھر بیٹھنا پڑ جاتا ہے- لیکن سوچیں کہ اگر آپ کو شادی سے صرف دو دن پہلے پتہ چلے کہ دولہا دلہن میں سے کسی ایک کو کرونا ہو گیا ہے تو پہلا خیال یہی آئے گا کہ شادی کینسل کر دینی چاہیے لیکن اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو کیا کریں گے آئيے آپ کو ہم ایسے ہی کچھ جوڑوں کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: ہالی وڈ کی فلموں جیسی شادی
یہ کہانی کیلی فورنیا کے پیٹرک ڈيلگاڈو اور لورین جیمنز کی ہے لورین کو اپنی شادی سے صرف تین دن قبل پتہ چلا کہ وہ کرونا پازیٹو ہے اس وجہ سے اس کا قرنطینہ میں جانا ضروری ہے- مگر اس وقت اس جوڑے کو شادی کی رجسٹریشن کی تاریخ کرونا کے سبب بہت مشکل سے ملی تھی اور اگر اس تاریخ کو یہ مس کر دیتے توآنے والے وقت سے نا واقف تھے کہ ان کو اگلی شادی کی تاریخ کب ملتی- اس وقت ان دونوں نے ایک انوکھا فیصلہ کیا اور انہوں نے ہالی وڈ کی فلموں کی کہانی ٹینگل کی طرح اپنے ہیرو سے ملنے کا فیصلہ کیا- ٹینگل تو اپنے بالوں کے ذریعے اپنے شہزادے سے ملتی تھی مگر لورین نے پہلی منزل کے کمرے کی کھڑکی سے ایک رسی لٹکائیي اور اس رسی کو تھام کر اس کے دولہا پیٹرک نے ایجاب و قبول کیا اوراس طرح یہ شادی انجام پائي ۔ پیٹرک چونکہ پیشے کے اعتبار سے ایک فوٹو گرافر تھا اس وجہ سے اس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی انوکھی شادی کی کہانی سب تک شئیر کی جس کو سب نے بہت سراہا-
image
 
2: ہسپتال میں شادی نے جان بچا لی
کرونا وائرس سے بہت سارے لوگوں کی زندگی کے پلان بدل گئے ان لوگوں میں سے ہیوسٹن کے رہنے والے کارلوس موئنز اور اس کی منگیتر بھی تھے- کارلوس کو شادی سے صرف چند دن قبل پتہ چلا کہ اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے مگر اس کے ساتھ ہی چند ہی دنوں میں کارلوس کی حالت اتنی خراب ہو گئی کہ اس کو ڈاکٹروں نے آئی سی یو میں ڈال دیا- یہاں تک کہ اس کی شادی کی تاریخ آن پہنچی اس وقت کارلوس کی منگیتر نے ایک بڑا فیصلہ کیا اور اس نے شادی کی مقررہ تاریخ پر ہسپتال آکر تمام سماجی فیصلوں کا خیال رکھتے ہوئے شادی کے لیے آگئي اور اس وقت کارلوس کا قبول ہے کہنے کی ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا اور شادی کے اس واقعے کے بعد کارلوس کی حالت تیزی سے سنبھلنے لگی- یہاں تک کہ اس کا کرونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: