|
|
کہتے ہیں جس گھر میں اچھی بہو یا بھابھی آجائے تو اس گھر
میں جیسے ہر نیا دن خوشیوں کا پیغام لاتا ہے۔۔۔کیونکہ اکثر گھروں میں رہی
سہی خوشیاں بھی ختم ہوجاتی ہیں اگر بہو کے دل میں ذرا سی بھی منفی سوچ شامل
ہو۔۔۔شوبز کی دنیا میں ایسے کئی خوش نصیب گھرانے ہیں جنہوں نے اس معاملے
میں خوشیاں دیکھیں اور ان کے گھر میں بھابھیاں مسکراہٹیں اور مثبت سوچ لانے
کا باعث بنیں۔۔۔ |
|
ایک ایسا ہی گھر ہے سپر اسٹار ہمایوں سعید کا۔۔۔پچھلے
دنوں ان کے بھائی بابر سعید کی سالگرہ کا سرپرائز انتظام کیا ان کی بیگم
اور دونوں بھابھیوں نے۔۔۔یعنی ہمایوں سعید کی بیگم اور ان سے چھوٹے بھائی
سلمان سعید کی بیگم نے۔۔۔ |
|
|
|
بابر سعید اپنے بھائی ہمایوں سعید سے چھوٹے ہیں لیکن ایک
حادثے میں انہوں نے اپنے جسم کے آدھے حصے کے مفلوج ہونے کی تکلیف سہی جو آج
تک ان کے ساتھ ہے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ وہ اس تکلیف کے باوجود کسی معاملے میں
پیچھے نہیں بلکہ بہت اچھے موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں۔۔۔ |
|
ہمایوں سعید اپنے بھائی بابر کے حوالے سے کافی جذباتی
ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بچپن میں اس حادثے کے بعد ان کی زندگی میں بہت
تبدیلیاں آئیں۔۔۔سوچ اور احساس کے رنگ ہی بدل گئے۔۔۔پہلے سے زیادہ ذمہ داری
کے احساس نے جکڑ لیا ۔۔۔اور یہی کوشش رہی کہ میرے بھائی کو ہمیشہ اس کے حصے
کی بھرپور خوشیاں ملیں۔۔۔ |
|
|
|
|
ایسے میں ہمایوں سعید کی بیگم ثمینہ کا کردار بھی کافی
مضبوط رہا جنہوں نے گھرانے کو ایک کرکے رکھا اور ہمیشہ خوشی اور غم میں
ساتھ دیا۔۔۔بابر کیبیگم نے اپنی جٹھانی اور دیورانی کے ساتھ مل کر کیا
انتظام اور نئے سال کے ساتھ سعید فیملی نے بھی خوشیاں منائیں۔۔۔ |