|
|
ڈرامہ نند ان دنوں مختلف حوالوں سے سوشل میڈيا پر لوگوں
کی زبان ذد عام ہے شروع میں اس ڈرامے کی مضبوط کہانی اور نند کے کردار ادا
کرنے والی فائزہ حسن کی اداکاری اور ان کی خوش لباسی نے بہترین ٹی آر پی
حاصل کی- مگر اس کے بعد جب لوگ سمجھ رہے تھے کہ یہ ڈرامہ اپنے اختتام کی
جانب گامزن ہے اسی دوران چینل والوں نے اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے
اس ڈرامے کو بھارتی سوپ شوز کی طرح طویل کرنے کا فیصلہ کر لیا- مگر بدقسمتی
سے اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر فائزہ حسن نے مزید اگلے حصے میں نند کا
کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی جس کے باعث کہانی میں ایک ٹوئسٹ لایا گیا
اور نند کے کردار کے لیے جویریہ سعود کا انتخاب کیا گیا جن کو زیادہ تر
ناظرین نے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس پر کافی تنقید کی- |
|
جویریہ سعود کو نند کے کردار میں دیکھ کر خیال آیا کہ
اگر یہی ڈرامہ 80 کی دہائی میں بنایا جاتا تو نند کے کردار کے لیے کون سی
اداکارہ بہترین ہوتی تو اس حوالے سے ہم اپنی رائے پیش کریں گے اگر آپ ہماری
رائے سے متفق نہ ہوں تو اپنی راۓ سے آگاہ کر سکتے ہیں- |
|
1: عظمیٰ گیلانی |
عظمیٰ گیلانی کا شمار پاکستان ٹیلی وژن کی ان اداکاراؤں
میں ہوتا ہے جو کہ منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار ادا کرنے کی ماہر ہیں
اور نند ڈرامے کا کردار بھی منفی اور مثبت دونوں رنگ لیے ہوئے ہے ایک جانب
تو وہ ایک ماں ایک بیٹی ہے اور دوسری جانب وہ اپنی بھابھیوں کے لیے بدترین
نند ہے ۔ اگر یہ کردار عظمیٰ گیلانی کو دیا جاتا تو وہ اس کو اپنے انداز
میں نبھاتیں اور اپنے لہجے اور اداکاری سے اس کردار کو شہرت کی بلندیوں تک
پہنچا دیتیں- جس طرح انہوں نے کیسا ہے نصیباں میں ایک بری ساس کی اداکاری
کر کے کیا تھا- |
|
|
2: ثمینہ احمد |
اگرچہ ثمینہ احمد قد و قامت کے اعتبار سے فائزہ حسن کی
طرح بھاری بھرکم نہیں ہیں مگر ان کا قد اداکاری کے حوالے سے بہت اونچا ہے
اور کردار ظالم عورت کا ہو یا مظلوم عورت کا ہر طرح کے کرداروں میں ثمینہ
احمد اپنے انداز سے سماں سا باندھ دیتی ہیں اور اگر یہ ڈرامہ ثمینہ احمد کی
جوانی کے دنوں میں یعنی اسی کی دہائی میں بنا ہوتا تو یقیناً اس کردار کے
لیے ثمینہ احمد بہترین انتخاب ہوتیں- لیکن اس وقت گوہر کے شوہر کے کردار کے
لیے اعجاز اسلم کی جگہ کوئی دوسرا اداکار ڈھونڈا جا سکتا تھا ویسے اس کردار
کے لیے راحت کاظمی ایک بہترین انتخاب ہوتے- |
|
|
3: بدر خلیل |
بدر خلیل نے ماضی میں بی جمالو کا کردار ادا کیا تھا یہ
کردار ایک ایسی عورت کا کردار تھا جو کہ سر پر برقع پہن کر ہر ایک کے گھر
جا کر اپنی عیاری سے دوسروں کے گھروں میں جھگڑے کرواتی تھی- اس حوالے سے
دیکھا جائے تو نند میں گوہر کے کردار میں بدر خلیل بھی ایک بہترین انتخاب
ہوتیں اور خاص طور پرلڑائي جھگڑے ڈلوا کر مزے لینا بدرخلیل کو بہت اچھی طرح
آتا ہے- |
|