بچے بھی خوش ہیں۔۔۔شوبز خواتین جن کی شادیوں پر ان کے بچے آگے آگے ہیں

image
 
شادی ایک ایسی خوشی ہے جو اگر ایک بار ناکام بھی ہوجائے تو اسے دوسری یا تیسری بار کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔۔۔لیکن ہمارے معاشرے میں اگر کوئی عورت ایک سے زائد بار شادی کرلے تو لوگ اس پر بھی انگلیاں اٹھانے سے باز نہیں آتے۔۔۔اس موضوع پر آج کل ڈرامہ ’’گھسی پٹی محبت‘‘ بھی آرہا ہے اور اس میں اسے ایک عورت کی ناکام شادیوں پر اسے ان کے طعنوں میں گھرا دکھائی دیا ہے۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ اگر شادی کسی کی زندگی میں خوشی کا باعث ہے تو اسے پورا اختیار ہے اپنی خوشی کو حاصل کرنے کا۔۔۔اور شوبز میں تو کچھ خواتین ستاروں کے بچے بھی ان کی شادی میں آگے آگے ہوتے ہیں۔۔۔
 
نادیہ خان
مارننگ شو کی ملکہ کے نام سے نادیہ خان کو پکارا جاتا ہے ۔۔۔آج کل پی ٹی وی پر اپنے شو کے ذریعے لوگوں کی محبت حاصل کر رہی ہیں۔۔۔کچھ عرصہ قبل اچانک ہی نادیہ خان نے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں ایک ننھے بیٹے کا بھی اضافہ تھا۔۔یہ تیسرا بیٹا کیان نادیہ خان نے گود لیا ہے ۔۔۔لوگوں کی حیرت ابھی اپنے عروج پر ہی تھی کہ کچھ ماہ بعد ہی نادیہ خان کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔۔۔اور پھر کچھ دن پہلے انہوں نے ایک سادہ سی تقریب میں اپنی اور اپنے نئے شوہر کے ساتھ تصاویر کر شیئر کردیا۔۔۔اس تقریب کی سب سے اچھی بات نادیہ خان کے بڑے بچوں کا خوش دکھائی دینا اور نادیہ خان اور اپنے وال دکے ساتھ باقاعدہ فوٹو شوٹ کرواتے دکھائی دینا تھا۔۔۔نادیہ خان اپنی زندگی میں کس مشکل اور کس پریشانی سے گزریں یہ وہی بہتر جانتی ہیں اور اب ان کو ان کے بچوں کو خوش دیکھ کر لگتا ہے کہ لوگوں کو بھی اس خوشی میں خوش ہونا چاہئے۔۔۔
image
 
کشمالہ طارق
کشمالہ طارق کا تعلق شوبز سے تو نہیں لیکن انہوں نے باوجود سیاست میں رہنے کے شوز کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیئے۔۔اپنی خوش شکلی کی وجہ سے وہ ہمیشہ پسند بھی کی جاتی ہیں اور شوبز میں بھی ان کے حوالے دیئے جاتے ہیں۔۔۔سب ہی جانتے تھے کہ ان کی پہلی شادی ختم ہوچکی تھی اور ان سے وہ ایک بیٹے کی ماں بھی تھیں۔۔۔ان کا بیٹا بھی نوجوان ہوچکا ہے اور حال ہی میں کشمالہ طارق نے دوسری شادی کی جو ایک مشہور بزنس مین کے ساتھ ہے۔۔۔ان کے شوہر کے بھی پہلے سے ایک بیٹے ہیں اور کشمالہ کے بیٹے نے اپنی امی کی شادی پر نا صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ باقاعدہ ان کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
ڈاکٹر شائستہ لودھی جو کہ نا صرف مارننگ شو کی میزبانی کر چکی ہیں بلکہ ڈراموں میں اداکاری بھی کر چکی ہیں۔۔۔ایک طویل عرصہ تک انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل کو برداشت کیا اور لوگوں کی تنقید کا نشانہ بھی بنیں۔۔۔علیحدگی کے بعد وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ رہنے لگیں اور پھر ان کے چچا نے ان کا رشتہ انہی کے کزن عدنان لودھی سے کروایا۔۔۔اس شادی کے لئے شائستہ لودھی کو یہ ڈر ضرور تھا کہ ان کے بچوں کا رد عمل کیا ہوگا لیکن ان کے بچوں نے با خوشی نئے والد کو ان کی زندگی میں قبول کیا اور شادی میں بھی آگے آگے رہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: