انڈسٹری میں میری صرف ایک بہترین دوست ہے٬ ' وہ پاگل سی ' میں لالچی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی زباب رانا کی زندگی سے متعلق چند سچ

image
 
یہ کہنا ٹھیک رہے گا کہ وہ آئی، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا۔ زباب رانا پاکستان ٹیلی وژن انڈسٹری کے ابھرتی ہوئی اسٹار ہیں جنہوں نے اپنی لگن، دلکش شخصیت اور حیرت انگیز اداکاری کے جوہر دکھا کر پرستاروں کی ایک بڑی تعداد کو اکٹھا کرلیا ہے۔ صرف تھوڑی دیر کے لئے رہنے کے باوجود، انہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی مہارت اور ناقابل تردید دلکش سے سامعین کے دل میں اپنا مقام بنا لیا۔
 
زباب رانا نے اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل بھڑاس میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی- اس ڈرامے میں زباب ایک ایسی جذباتی لڑکی کا کردار نبھایا جو ہر وقت اپنے شوہر کی پہلی بیوی کے حوالے سے بدگمان رہتی ہے اور مختلف قسم کی سازشیں کرتی دکھائی دیتی ہے-
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ زباب رانا اپنی اصلی زندگی سے متعلق ایک انٹرویو میں بھی یہی کہتی ہیں کہ “ میں ایک جذباتی انسان واقع ہوئی ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی ایک مضبوط اور پراعتماد شخصیت کی مالک بھی ہوں لیکن میں اپنے جذبات کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیتی اور یہی میری زندگی کا طاقتور پہلو ہے“-
 
image
 
زباب رانا نے اپنے کیریر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا لیکن وہ کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھیں- تاہم جب ان کی ادکاری کو ان کے پہلے ہی ڈرامے نصیبوں جلی میں پسند کیا گیا تو زباب نے یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا فیصلہ کر لیا- اس ڈرامے کے لیے زباب کو ہم ٹی وی کی جانب سے بہترین سوپ فنکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا-
 
ڈرامہ سیریل میرے خدایہ اور بندش میں ان کے چیلنجنگ کرداروں پر انہیں جو تعریف ملی اس نے زباب کا پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مقام مستحکم کیا۔
 
شوبز انڈسٹری میں زباب رانا کی بہترین دوست حرا مانی ہیں اور اس بات کا اظہار زباب اپنے کئی انٹرویوز میں کر چکی ہیں- زباب کا کہنا ہے کہ میرا اور حرا کا رشتہ بہنوں جیسا ہے-
 
زباب رانا اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کافی محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں اور وہ اپنے کام سے متعلقہ چیزیں ہی اپنے فینز سے شئیر کرتی ہیں- اس کے علاوہ وہ اپنے اوپر سوشل میڈیا پر ہونے والے تنقیدی تبصروں پر بھی توجہ نہیں دیتیں-
 
image
 
زباب رانا اپنی خوبصورتی اور اسمارٹنس کا راز صحت بخش غذاؤں بہت زیادہ پانی کا استعمال اور ورزش کو قرار دیتی ہیں- البتہ زباب رانا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں کھانے پینے کی شوقین نہیں ہوں- میں فارغ وقت اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتی ہوں-
 
زباب کے چھٹیاں گزارنے کے حوالے سے پسندیدہ مقامات بالی اور مالدیپ ہیں- ویسے وہ پہاڑوں اور ساحلِ سمندر پر جانا پسند کرتی ہیں جس کا انحصار ان کے موڈ پر ہے- اگرچہ زباب نے زیادہ شہرت ڈراموں سے حاصل کی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی ماڈلنگ کو ہی پسند کرتی ہیں-
 
زباب رانا اگلے 10 سالوں میں ایک بہترین مقام تک پہنچنا چاہتی ہیں جس میں ان کی شادی اور فیملی پر مبنی ایک خوشگوار زندگی بھی شامل ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: