میں شدید غصے میں رو دیتی ہوں۔۔۔شوبز ستارے غصے میں کیا کرتے ہیں؟

image
 
غصہ ایک بری چیز ضرور ہے لیکن فطری عمل ہے اور اکثر لوگوں میں اس کی شدت مختلف ہوتی ہے، اس کا اظہار بھی الگ الگ ہوتا ہے اور شوبز ستارے بھی اکثر اس غصے کا سامنا کرتے ہی رہتے ہیں۔۔۔۔
 
نادیہ خان
نادیہ خان کو اکثر ہنستے مسکراتے ہی دیکھا گیا ہے اور وہ اپنے غصے کا اظہار لوگوں کے سامنے کرنے سے گھبراتی ہیں لیکن گھر میں جب بھی نادیہ کو اپنے بچوں پر یا دیگر گھر والوں پر ، یا دوستوں پر غصہ آتا ہے تو شدت اختیار کرتے ہی وہ رونا شروع کردیتی ہیں۔۔۔نادیہ کا کہنا ہے کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ اپنا رونا کنٹرول کروں لیکن یہ میری آخری حد ہوتی ہے اور میرے بچے سمجھ جاتے ہیں کہ بس اب منانے کا وقت آگیا ہے کیونکہ یہ طوفان کی حد ہے۔۔۔
image
 
دانش تیمور
دانش تیمور یوں تو اپنے غصے کو کافی کنٹرول میں رکھتے ہیں لیکن آئزہ کا کہنا ہے کہ دانش کو غصہ کم ہی آتا ہے لیکن جب آتا ہے تو اس کی دھار ہی الگ ہوتی ہے اور دانش بدتمیزی نہیں کرتے لیکن اپنی بات کو بتانے میں ہی ان کا انداز کنٹرول سے ذرا باہر ہوجاتا ہے۔۔۔دانش کو شدید غصہ آئے تو وہ یا تو چپ ہوجاتے ہیں یا پھر اسے فوراً بول بول کر نکال دیتے ہیں۔۔۔
image
 
یاسر حسین
سوشل میڈیا پر یاسر حسین کو اکثر لوگ جب بھی طنز یا جملے کستے ہیں تو وہ غصے میں باقاعدہ اس کا جواب دیتے ہیں لیکن گھر میں ایسا بالکل نہیں ہے۔۔۔یاسر حسین کو جب بھی شدید غصہ آتا ہے تو وہ چپ ہوجاتے ہیں اور ان کی خاموشی ہی بتا دیتی ہے کہ اب معاملہ گڑبڑ ہے اور یہ خاموشی کسی طوفان کا پیش خیمہ ہے۔۔۔یاسر غصہ کااظہار چیخ چلا کر نہیں بلکہ خاموشی میں کرتے ہیں۔۔۔
image
 
عائشہ ثنا
اینکر عائشہ ثنا کے غصے کا تو ویسے بھی ایک عرصہ تک مذاق بنا رہا۔۔۔کیونکہ کسی نے چپکے سے ان کی ویڈیو وائرل کی ’’برائٹ کریں‘‘ ۔۔۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ عائشہ ثنا کو جب غصہ آتا ہے تو وہ اسے الفاظ کی صورت میں اور چیخ و پکار کی صورت میں باہر نکال دیتی ہیں۔۔۔اس وقت انہیں کسی بھی قسم کا لحاظ یاد نہیں رہتا اس لئے غصہ کے وقت ان سے دور رہنا بہتر ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: