|
|
باپ کا رشتہ محبت اور ایثار سے بھرپور ہوتا ہے۔۔۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اس
نام کو سنتے ہی کسی بارعب شخصیت یا کسی بردبار شخصیت کا چہرہ دماغ میں آتا
ہے۔۔۔لیکن شوبز کے کچھ پاپا تو اپنی شخصیت سے ابھی بھی کنوارے ہی لگتے ہیں
اور پاپا تو کہیں سے نہیں لگتے۔۔۔ |
|
منیب بٹ |
اداکار منیب بٹ کے چہرے پر بچوں جیسی معصومیت ہے اور ان کی عمر بھی کافی کم
لگتی ہے۔۔۔وہ ایک ایسا لا ابالی سا بچہ لگتے ہیں جیسے کوئی بگڑا ہوا
شہزادہ۔۔۔لیکن جب بھی وہ اپنی بیٹی امل کے ساتھ کوئی ویڈیو شیئر کرتے ہیں
تو جہاں بہت خوشی ہوتی ہے وہیں یہ بھی احساس ہوتا کہ یہ کیسے پاپا ہیں جن
کی شخصیت میں اتنا بچپنا ہے۔۔۔ |
|
|
وہاج علی |
اداکار وہاج علی بھی ایک بیٹی کے پاپا ہیں لیکن کوئی اس
وقت تک اندازہ نہیں لگا سکتا جب تک خود وہاج اپنی بیٹی کو سامنے نا
لائیں۔۔۔وہ چہرے سے کسی ایسے نوجوان کی مانند لگتے ہیں جو والدین سے ابھی
نئی بائیک کی فرمائش کرنے والا ہو اور کہاں حقیقت اس کے برعکس ہے۔۔۔کیونکہ
وہ تو خود اب ایک ننھی سی پری کی فرمائشیں پوری کرتے ہیں۔۔۔ |
|
|
فہد شیخ |
اداکار فہد شیخ گلوکارہ شاہدہ منی کے داماد بھی ہیں اور
ان کے ایک بیٹے بھی ہیں لیکن فہد شیخ کے چہرے پر ابھی تک ٹین ایج لڑکوں
جیسی ناسمجھ میں آنے والی شبیہہ ہے۔۔۔وہ لوگ جو ان کے بارے میں زیادہ جانتے
نہیں وہ اکثر انہیں غیر شادی شدہ ہی سمجھتے ہیں اور ڈرامہ جلن کے بعد تو
لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد ان کی فینز میں شامل ہوچکی ہے جو اس بات کو ماننے
کو تیار ہی نہیں کہ یہ پاپا ہیں۔۔۔ |
|