یہ گاڑی لینے کی خواہش میری امی کو تھی۔۔۔پاکستانی ستاروں کی مہنگی گاڑیاں

image
 
گزرا ہوا سال جہاں بہت ساری تکلیفیں اور پریشانیاں لایا ، وہیں خواشیوں کے کئی دروازے بھی کھولے۔۔۔ کچھ لوگوں کے لئے گاڑی ایک قیمتی سرمایہ ہوتی ہے ارو وہ اس کے باقاعدہ خواب دیکھتے ہیں کہ کب وہ اپنی من پسند گاڑی لیں اور اپنے سفر کو حسین بنائیں۔۔۔شوبز کے کئی ستاروں کی گاڑیاں ان کے خوابوں کی تصویر لگتی ہیں۔۔۔اور کچھ نے تو پچھلے سال ہی ان خوابوں کی تکمیل کی۔۔۔
 
فیصل قریشی کی گاڑی
اداکار فیصل قریشی کو لوگوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہے اور ان کے فینز ان کے حوالے سے بہترین معلومات پہلے سے ہی جانتے ہیں۔۔۔جو لوگ انہیں قریب سے جانتے ہیں وہ اس بات سے واقف ہیں کہ فیصل قریشی کا پہلا شوق سائیکلنگ اور بائیک رائیڈنگ ہے۔۔۔ان کے پاس ایک عدد ہارلے بائیک تو ہے ہی ساتھ میں ان کے استعمال کے لئے لینڈ کروزر بھی موجود ہے ۔۔۔گھر کے استعمال کے لئے ایک الگ گاڑی ہے۔۔۔
image
 
منیب بٹ
اداکار منیب بٹ اپنی چھوٹی سے چھوٹی خوشی کو بھی اپنے فینز سے بانٹنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔۔پچھلے سال کی ایک عدد خوشی انہوں نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ شیئر کی۔۔۔انہوں نے فورچونر گاڑی خریدی اور الحمداﷲ لکھ کر تصویر شیئر کی۔۔۔کہ یہ ہے میری نئی سواری۔۔۔ان کے پوسٹ پر آئزہ خان نے لکھا کہ بیٹیاں تو ہوتی ہیں قسمت والی ہیں۔۔۔
 
عاصم اظہر
ایک ایسی ماں کا بیٹا جنہوں نے تنہا اپنے بچے کو پروان چڑھایا اور اس کی ہر خواہش کو پورا کیا۔۔اس بیٹے نے بھی سوچا کہ اپنی اس عظیم ماں کو ایسا تحفہ دیا جائے جو ان کے خوابوں کی تکمیل ہو۔۔۔تو عاصم اظہر نے اپنی والدہ کی خوابوں کی گاڑی فورچونر کو انہیں تحفے میں دیا اور ماں کے چہرے پر مسکراہٹ لائے۔۔۔
image
 
عمران عباس
عمران عباس انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے انسان ہیں۔۔۔ہیں تو سادہ لیکن گاڑی ہلکی پسند نہیں آتی۔۔۔لینڈ کروزر ان کے پاس ہے اور وہ اسی میں سفر بھی کرتے ہیں دور دور تک۔۔۔
image
 
عاطف اسلم
عاطف اسلم کو ہمیشہ سے ہی مرسڈیز پسند رہی اور وہ نئی گاڑیاں لیتے ہیں لیکن مرسڈیز ان کے پاس رہتی ہے۔۔۔انہیں اس کی سواری اتنی پسند ہے کہ کہیں گھومنے بھی جائیں تو سفر کے لئے اسی گاڑ ی کو چنتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: