|
|
عروج کا ایک زمانہ ہوتا ہے۔۔۔جو اپنے عروج کے اس زمانے کی قدر کرتا ہے ، وہ
زوال کے دور میں بھی دلوں کا عروج قائم رکھتا ہے لیکن جو اس دور میں تکبر
اور انا کی بیڑیاں اپنے پیروں میں ڈالتا ہے۔۔۔وہ زوال کے دور میں پہچانا
بھی نہیں جاتا۔۔۔شوبز میں کچھ ایسے نام ہیں جن کا عروج ہی ان کے زوال کی
کہانی سنارہا تھا۔۔۔ |
|
عامر لیاقت |
کہاں ہیں عامر لیاقت۔۔۔وہی عامر لیاقت جو ایک بار رمضان ٹرانسمیشن کا فیصلہ
کسی چینل کے ساتھ کرتے تو باقی چینلز میں بھگدڑ مچ جاتی۔۔۔جو ایک بار کہیں
میزبانی کرتے تو سب چینلز کی ریٹنگ داؤ پر لگ جاتی۔۔۔جو طاق راتوں میں منبر
پر بیٹھتے تو لوگ ان کی دعا کے ساتھ اپنے الفاظ جوڑ دیتے۔۔لیکن یہ وہی عامر
لیاقت ہیں جن کو ان کے الفاظ اور انداز نے ڈبو ہی دیا۔۔۔وہ عزت اور وہ پیار
جو لوگ ان سے کرتے تھے وہ کہیں کھو سا گیا۔۔اگر لوگ اس کی وجہ دوسری شادی
سمجھتے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔۔۔ناکامیوں کا سفر تو اس سے بھی پہلے شروع
ہوچکا تھا۔۔۔اپنے شوز میں کسی کا بھی نام لے کر اس کے کچھے چٹھے کھول دینا،
اپنے شو کے مقابلے پر آنے والے کسی بھی شو کی تذلیل کردینا۔۔۔خود کو سب سے
معتبر سمجھنا اور دوسروں کو حقیر جاننا۔۔۔یہ رویہ لوگوں کے سامنے کھلتا جا
رہا تھا۔۔وقت کی بیڑیاں تنگ ہوتی چلی گئیں۔۔۔سیاست میں اپنا مقام گنوایا،
میزبانی میں اپنی ہی بیگم بشریٰ تک سے پیچھے رہ گئے۔۔۔پھر شادی کے بعد پہلی
بیوی اور بچوں کے ساتھ نا انصافی کا رویہ ظاہر کرنے پر کئی لوگوں کے دل سے
اتر گئے۔۔۔اور پھر اداکاری کے شوق میں گم نظر آنے لگے۔۔لیکن آج کل تو وہ ہر
جگہ سے ہی گم ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔لگتا یہی ہے کہ شہرت کا نشہ ٹوٹ رہا
ہے۔۔۔کیونکہ یہ وہ شہرت نہیں جس کا آغاز انہوں نے کیا تھا۔۔۔ |
|
|
مایا خان |
ایک دور تھا جب ہر گلی اور ہر سڑک مایا خان کا ڈنکا بجتا
تھا۔۔۔لاہور، سیالکوٹ، حیدرآباد، کراچی۔۔۔جس شہر مایا خان اپنا مارننگ شو
لے کر جاتیں تو یوں لگتا کہ ایک ایک بچہ ان کا دیوانہ ہے۔۔۔یہ محبت اور یہ
پیار ان کے لئے ایک عرصہ تک اپنا لیول کم نہیں کرپایا۔۔۔لیکن پھر مایا خان
نے اس شو کو اپنے ساتھ کچھ ایسا سوار کیا کہ انہیں لگنے لگا کہ جو میں کرتی
ہوں وہ سب سے بہترین ہے۔۔۔اسی سوچ کے ساتھ پہلے پارک میں چھاپہ اور پھر
جھوٹے آسیب اور جادو سے بھرے شوز کرنے کی ٹھانی۔۔۔مایا خان کا ہاتھ بار بار
پکڑا گیا اور انہیں پھر سے عزت اور شہرت مل جاتی لیکن وہ اپنے بھرم اور
اپنی سوچ کی وجہ سے پیچھے چلی جاتیں۔۔۔وہ دور بھی چلا گیا ۔۔۔اور اب مایا
خان کسی ایک شو میں یا پھر یوٹیوب پر ہی دکھائی دے رہی ہیں۔۔۔ |
|
|