|
|
میاں بیوی کا رشتہ ایک لباس کی طرح قرار دیا جاتا ہے جہاں دونوں کو ایک
دوسرے کے عیب چھپانے کا حکم دیا گیا ہے- مگر خواتین کی گفتگو کو اگر سنا
جائے تو ان کی گفتگو ان کے شوہروں کے ذکر سے بھری ہوتی ہیں- جن میں زيادہ
تر خواتین ایک دوسرے سے اپنے شوہروں کی برائیاں کرتی نظر آتی ہیں کم ہی
خواتین ایسی ہوتی ہیں جو کہ اپنے شوہروں کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں- جس طرح
ہر انسان دوسرے سے اپنی عادات و اطوار کے حساب سے مختلف ہوتا ہے اسی طرح ہر
شوہر کے اندر کچھ ایسی عادات موجود ہوتی ہیں جو کہ انہیں دوسروں سے منفرد
بناتی ہیں- اس حوالے سے بہت ساری خواتین کی آرا کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ
حیرت انگیز عادات کے متعلق آج ہم آپ کو بتائيں گے- |
|
1: میرے شوہر اپنی چیزيں شئير نہیں کرتے
|
میاں بیوی کا تعلق شئيرنگ سے جڑا ہوتا ہے مگر کچھ مرد حضرات ایسے بھی ہوتے
ہیں جو کہ اپنی چیزيں کسی کے ساتھ شئير کرنا بالکل بھی پسند نہیں کرتے ہیں-
معاملہ چاہے ایک پلیٹ میں کھانے کا ہو یا موبائل فون کا یہاں تک کہ کچھ
حضرات تو اپنا شیمپو بھی علیحدہ سے لے کر آتے ہیں اور اس بات کو قطعی پسد
نہیں کرتے ہیں کہ ان کا شیمپو کوئی اور استعمال کرے-درحقیقت ایسے شوہر
انفرادیت پسندی کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور شادی کے بعد بھی وہ اپنی
ذات میں بیوی کی شراکت کو پسند نہیں کرتے ہیں- |
|
|
2: میرے شوہر کو موبائل
اپنے پاس رکھنا پسند نہیں ہے |
آج کل کے دور کی اہم ترین ضرورت موبائل فون ہے مگر کچھ
حضرات ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ اپنے پاس موبائل فون رکھنا بالکل پسند نہیں
کرتے ہیں- یہاں تک کہ ان کو اگر موبائل تحفے میں بھی دیا جائے تو وہ گھر سے
باہر جاتے ہوئے خاص طور پر موبائل فون گھر چھوڑ کر جاتے ہیں تاکہ ان کو
بیوی بار بار فون کر کے تنگ نہ کرے - درحقیقت یہ شوہر آزاد منش ہوتے ہیں
اور اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں- ان کے
لیے بیوی گھر کے اندر کے لیے ہوتی ہے اور گھر سے باہر کے معاملات میں بیوی
کی دخل اندازی ان کو پسند نہیں ہوتی ہے- |
|
|
3: میرے شوہر کام پر
جانا پسند نہیں کرتے ہیں |
کمانے کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے مردوں کے ذمے رکھی ہے
مگر شوہروں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو کہ کام پر جانا پسند نہیں کرتے ہیں-
جب تک وہ گھر پر ہوتے ہیں ان کا موڈ ٹھیک رہتا ہے لیکن جب وہ کام پر جانے
کے لیے تیاری کرنا شروع کرتے ہیں تو ان کے نتھنوں سے آگ کے شعلے نکلنا شروع
ہو جاتے ہیں اور وہ گھر سے باہر کام کے لیے ایسے جاتے ہیں جیسے کہ احسان کر
رہے ہوں- ایسے شوہر سست مزاج ہوتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ذمہ داریوں
سے راہ فرار اختیار کرلیں اور یہ ہمیشہ اپنے فرائض کی بجا آوری سے پہلو تہی
کرتے ہیں- |
|
|
4: میرے شوہر اپنے لیے
شاپنگ نہیں کرتے ہیں |
اگرچہ خریداری مردوں کے لیے ویسے بھی ایک بوریت بھرا کام
ہوتا ہے مگر مردوں کی ایک قسم ایسی بھی ہوتی ہے جو کہ گھر کے ہر فرد کے لیے
خریداری پر تیار رہتے ہیں لیکن جب معاملہ ان کے لیے کسی چیز کی خریداری کا
ہوتا ہے تو ان کی جیب سے پیسے ختم ہو جاتے ہیں یا پھر وہ یہ کہہ کر بات کو
ختم کر دیتے ہیں کہ ان کو کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں ہے- ایسے شوہر ایثار
پسند اور قربانی دینے والے ہوتے ہیں اور ان کے لیے ہمیشہ دوسروں کی خوشی
زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور محبت کے سبب یہ دوسروں کے لیۓ کچھ بھی کرنے کو
تیار ہو جاتے ہیں- |
|
|
5: میرے شوہر میری
دوستوں کے سامنے چپ کا روزہ رکھ لیتے ہیں |
بیوی کی دوستوں میں چہکنے اور نمبر بنانے والے شوہر تو
اکثر افراد نے دیکھے ہوں گے مگر شوہروں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو کہ بیوی
کی دوستوں کے سامنے آنے سے کتراتے ہیں اور اگر مجبوراً ان کے سامنے آ بھی
جائيں تو اس طرح چپ ہو جاتے ہیں جیسے کہ ان کے منہ میں زبان ہی نہیں- ایسے
شوہر شرمیلی فطرت کے حامل ہوتے ہیں یہ صنف نازک کے سامنے آنے سے کتراتے ہیں
لیکن ان کی نظر میں ان کی عزت بہت زیادہ ہوتی ہے- ایسے شوہر اپنی بیوی سے
محبت کرتے ہیں اور ان کی نظر میں سب سے اہم فرد ان کی بیوی ہی ہوتی ہے- |
|