محبت سرحد کی محتاج کہاں۔۔۔پاکستانی ستاروں اور بالی ووڈ کی لو اسٹوریز

image
 
یہ سچ ہے کہ محبت سرحد نہیں دیکھتی۔۔۔یہ تمام پابندیاں توڑ کر اپنے اختیارات کا استعمال کرتی ہے اور جہاں اسے قید کیا جائے وہاں یہ باغی ہوجاتی ہے۔۔۔ایسے کئی پاکستانی ستارے ہیں جن کی زندگی میں بالی وڈ شامل ہوا اور کچھ ان محبتوں کے حصار میں قید ہوئے اور کچھ نے اسے وقتی محبت کا درجہ دے دیا۔۔۔جبکہ کچھ نے تو اسے ماننے تک سے انکار کردیا
 
وینا ملک اور اشمت پاٹیل
وینا ملک نے ایک دور میں بھارت میں بگ باس میں شرکت کرکے کئی طرح کی کنٹروورسیز میں خود کو باندھ لیا تھا۔۔۔ایک کے بعد ایک کوئی ایسی خبر آتی تھی جو ان کے خلاف لوگوں کو بولنے کا موقع دیتی تھی۔۔۔بگ باس کے دوران وینا ملک کا اشمت پاٹیل سے ساتھ کچھ اتنا بڑھا کہ وہ شو ختم ہونے کے بعد بھی ختم نا ہو سکا۔۔۔یہ وقتی جذبات صحیح لیکن ان میں سچائی ضرور تھی۔۔۔کیونکہ وینا بھی اس سچ سے کبھی نظریں نہیں چرا سکیں۔۔۔
image
 
فرحان سعید اور امرتا راؤ
2008 میں جب فرحان سعید نے ایک آئس کریم کے لئے گانا گایا اور اس کی ویڈیو میں بھارتی ادکارہ امرتا راؤ نے پرفارم کیا۔۔۔تو اس وقت تو کسی کو اندازہ نہیں ہوا لیکن پھر یہ شوٹ ختم ہونے کے بعد بھی ان دونوں کے ساتھ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔۔یہ دونوں ہی اس بات سے انکار کرتے رہے لیکن میڈیا کی نظریں ان پر لگی رہتیں۔۔۔بات پھر بن نہیں پائی اوریہ وقتی جذبہ بھی آئس کریم کی طرح ٹھنڈا ہوگیا۔۔۔
image
 
سومی علی اور سلمان خان
کراچی پاکستان میں پیدا ہونے والی سومی علی نے تعلیم نیویارک فلم اکیڈمی سے لی اور پاکستان میں شارٹ فلمز بنانے کے ساتھ ساتھ مختاراں مائی اور دیگر زیادتی کے کیسز پر باقاعدہ کام بھی کیا اور لکھا بھی۔۔لیکن ٹین ایج سے ہی سلمان خان کی محبت میں گم ہوگئیں اور پھر بھارت جاکر سلمان خان سے ملیں۔۔۔دونوں کی دوستی ہوئی اور سومی علی نے بھارتی انڈسٹری کو جوائن کیا۔۔۔ایک وقت آگیا تھا جب سلمان خان اور سومی علی کی شادی تک کی خبریں آگئیں۔۔۔لیکن پھر آٹھ سال کی یہ محبت جدا ہوگئی اور دونوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔۔۔
image
 
محسن حسن خان اور رینا رائے
کرکٹ کے نامور ستارے محسن حسن خان نے ستر کی دہائی کی خوبصورت بالی وڈ اداکارہ رینا رائے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد ان سے شادی بھی کرلی۔۔۔اس محبت کا بہت جلد ہی اختتام ہوگیا اور شادی بہت جلد ہی ختم بھی ہوگئی۔۔۔رینا رائے نے محسن حسن خان کے لئے اپنے کیرئیر کو بھی پیچھے چھوڑا تھا لیکن بہت ساری باتیں ایک دوسرے کی شادی کے بعد پتہ چلیں اور شادی چل نا پائی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: