کچھ چیزيں جن پر امیر لوگ تو خرچ نہیں کرتے لیکن متوسط طبقے کے لوگ ان کی خریداری کے لیے قرضے تک لینے کو تیار ہوجاتے ہیں

کچھ چیزیں انسان کو دیکھ کر انسان کی معاشی حالات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے اس میں برانڈڈ سوٹ ، مہنگی گھڑیاں اور زیورات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ لیکن عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ متوسط طبقے کے افراد اپنی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ان اشیا کی خریداری کے لیے سالوں پیسے جمع کرتے رہتے ہیں یا پھر کسی تقریب سے قبل ان چیزوں کی خریداری کے لیے قرضہ تک لینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں- جبکہ اس کے بر خلاف امیر افراد ان چیزوں کی پرواہ کم ہی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ان میں سے کچھ چیزوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: برانڈڈ کپڑے
کپڑا جسم کے ستر کے لیۓ پہنا جاتا ہے لیکن ہم لوگوں نے اس کو بھی اسٹیٹس کے اظہار کا ایک ذریعہ بنا لیا ہے ۔ برانڈ اپنے نام کے سبب مہنگے ہوتے ہیں ۔ متوسط طبقے کے لوگ اپنی جمع پونجی ان برانڈ کی خریداری اور دکھاوے کے لیۓ خرچ کرتی ہے جب کہ امیر لوگ اپنی عام زںدگی میں برانڈ پہننے کا تکلف کم ہی کرتے ہیں ۔ کیوں کہ ان کو اپنے لباس کے ذریعے کسی کو اپنی امارت کا اظہار مقصود نہیں ہوتا ہے-
image
 
2: بزنس کلاس میں سفر
متوسط طبقے کے افراد عام طور پر سالوں میں کبھی ایک آدھ بار سفر کرتے ہیں تو اس وقت میں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس سفر کے ذریعے یہ ثابت کریں کہ ان کا تعلق اعلیٰ طبقے سے ہے- اس وجہ سے وہ اکانومی میں سفر کرنے کے بجائے بزنس کلاس میں سفر کا دکھاوا کرتے ہیں اور اس کے لیے ایک لمبے عرصے تک پیسے جمع کرتے ہیں جب کہ امیر لوگوں جو کہ اکثر و بیشتر سفر کرتے رہتے ہیں وہ اس بات کی پرواہ کرتے نظر نہیں آتے ہیں-
image
 
3: مہنگے گھریلو اپلائنسز
متوسط طبقے کے لوگ جس طرح اپنے گھر کو سامان سے بھرتے نظر آتے ہیں ویسا امیر لوگوں میں کم ہی دیکھنے میں آتا ہے ۔ مہنگی ایل سی ڈی ، مہنگے کچن اپلائنسز اور فرنیچر کی خریداری کے لیے متوسط طبقہ سالوں پیسے جمع کرتا ہے اور اپنے گھر کو سامان سے اس طرح بھر کر رکھ لیتا ہے کہ اس میں اس کے رہنے کی جگہ کم ہی نظر آتی ہے-
image
 
4: مہنگے موبائل فون
موبائل فون کا استعمال وقت کے ساتھ بہت بڑھ گیا ہے اور یہ بھی اب امارت کے اظہار کا ایک ذریعہ بنتا جا رہا ہے اور متوسط طبقے کے لوگ اس کی خریداری کے لیے اور اس کے جدید ماڈلز کے لیے اکثر بڑی رقوم خرچ کرتے نظر آتے ہیں- جب کہ ان کے مقابلے میں امیر افراد کے نزدیک موبائل فون کے ماڈل سے زیادہ اہمیت اس کے اندر موجود ڈیٹا کی ہوتی ہے اس وجہ سے وہ متوسط طبقے کی طرح جلدی جلدی موبائل فون تبدیل نہیں کرتے ہیں-
image
 
5: سونے کے زیورات
متوسط طبقے کے افراد کے نزدیک سونے کے زیورات بنا کر رکھنا پیسے جمع کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ امارت کے اظہار کا بھی ایک طریقہ ہوتا ہے- اس وجہ سے متوسط طبقے کے افراد کسی تقریب میں جانے کے لیے نہ صرف سونے کے زیورات کا اہتمام کرتے ہیں بلکہ کسی سے عاریتا مانگ کر بھی یہ زيورات پہننے سے ہچکچاتے نہیں ہیں ۔ اس کے ذریعے ان کا مقصد اس بات کا اظہار کرنا ہوتا ہے کہ ان کے پاس اتنے فاضل پیسے موجود ہیں کہ وہ زیورات بنا سکیں جب کہ اس کے مقابلے میں امیر لوگ سونے کے زيورات کے بجائے آرٹیفیشل جیولری پر اکتفا کرتے ہیں کیوں کہ ایک جانب تو یہ محفوظ ہوتے ہیں ان کی چوری کا ڈر نہیں ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب اس کے جدید ڈیزائن کو کو زیادہ خوبصورت ظاہر کرتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: