چلتے ہوئے کاروبار کی تنزلی یا اچانک آنے والی بیماری یا پھر گھر کے ماحول
میں انتشار کی عام طور پر کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن اکثر افراد اس کو
بری نظر سے تعبیر کرتے ہیں اور تمام پریشانیوں کا بنیادی سبب بری نظر کو
قرار دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے لوگ نظر کے ان اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے
مختلف حیلے کرتے ہیں آج اسی حوالے سے ہم آپ کو بتائيں گے کہ دنیا بھر کے
لوگ اس کے لیے کیا طریقے اختیار کرتے ہیں- |
|
1: نیلی آنکھ |
عام طور پر نیلے رنگ کو آسمان کے رنگ سے تشبیہ دی جاتی ہے اور اس رنگ کو
بہت مثبت اثرات کا حامل قرار دیا جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے دنیا کے بہت سارے
ممالک میں بلیو آئی کی شکل کی اشیا کو نظر بد سے محفوظ رکھنے کے لیے
استعمال کیا جاتا ہے ۔ جن میں نومولود کے ہاتھ میں باندھنے کے لیے بلیو آئی
کی شکل کا پتھر ، بلیو آئی کے نیکلس ، بریسلٹ ، اور انگوٹھیاں وغیرہ شامل
ہیں۔ |
|
|
2: لیموں اور مرچی |
کچھ افراد ایک دھاگے میں لیموں اور مرچی پرو کر گھر کے کسی کونے میں لٹکا
لیتے ہیں اس سے ان کا ماننا ہوتا ہے کہ یہ نظر بد کے اثرات سے محفوظ رکھ
سکتی ہے- |
|
|
3: کالا ٹیکہ |
لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر کسی چیز پر کالا ٹیکہ
یا رنگ لگا دیا جائے تو وہ بڑی نظر کے اثرات کو روک سکتا ہے اسی وجہ سے
چھوٹے بچوں کے چہرے پر لوگ سرمے سے کالا ٹیکہ لگا دیتے ہیں- |
|
|
4: گلاس میں لیموں |
کاروباری حضرات اپنے کاروبار کو بری نظر سے بچانے کے لیے
گلاس میں پانی بھر کر ایک لیموں رکھ لیتے ہیں اس سے ان کا ماننا ہوتا ہے کہ
وہ بری نظر کے اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں- |
|
|
5: نمک کا پیالہ |
گھر کے کسی کونے میں ایک پیالہ میں نمک بھر کر رکھ دیا
جاتا ہے ۔ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ نمک برے اثرات کو اپنے اندر محفوظ کر
لیتا ہے- |
|