|
|
دن بھر کے کاموں کے بعد جب انسان رات تکیے پر سر رکھ کر
لیٹتا ہے تو اس وقت میں ناک کا بند ہو جانا شدید تکلیف کا سبب بن جاتا ہے ۔
اس وجہ سے ایک جانب تو رات جاگتے ہوئے گزرتی ہے اور دوسری طرف مستقل طور پر
منہ سے سانس لینے کے سبب گلے میں کانٹے پڑنے شروع ہو جاتے ہیں اور گلے میں
بھی انفیکشن ہو جاتا ہے جو کہ بخار کا سبب بن جاتا ہے ۔ بند ناک کو کھولنے
کے ویسے تو کئی ٹوٹکے موجود ہیں لیکن ہم آج آپ کو صرف پندرہ منٹ میں بند
ناک کو کھولنے کے کچھ آسان نسخے بتائيں گے- |
|
1: بھنوؤں کی درمیانی
جگہ پر مساج کریں |
اس جگہ پر اپنے ہاتھ سے ایک منٹ تک مساج کریں ۔ اس سے
سانس کی نالی کی خشکی ختم ہوتی ہے ۔اور سانس لینے کی نالی کے اوپر موجود
دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے - |
|
2: ناک کے دونوں جانب مساج |
ناک کے بند ہونے کی صورت میں ناک کے دونوں جانب شہادت کی انگلی یا درمیانی
انگلی سے دائرے میں ایک سے دو منٹ تک مساج کریں اس سے سانس لینے میں ہونے
والی دشواری کا خاتمہ ہوتا ہے اور بند ناک کھل جاتی ہے- |
|
|
|
3: ناک اور ہونٹوں کی
درمیانی جگہ کا مساج |
ناک اور ہونٹوں کی درمیانی جگہ پر شہادت کی انگلی سے دو
سے تین منٹ تک مساج کریں اس سے ناک کے اندر کی سوزش میں کمی واقع ہو گی اور
سانس لینے کے عمل میں آسانی واقع ہو گی- |
|
4: بھاپ لیں |
جب ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی واقع ہو جاتی ہے تو ناک
کے اندر میوکس خشک ہو کر جم جاتا ہے ۔ جس سے بیکٹیریا کو بڑھنے کا موقع
ملتا ہے اس صورت میں بھاپ لینے سے میوکس کو نمی کی مقررہ مقدار مل جاتی ہے
اور اس سے بند ناک نہ صرف کھل جاتا ہے بلکہ بیکٹیریا کی افزائش میں بھی کمی
واقع ہوتی ہے اور سانس لینے میں آسانی ہو جاتی ہے- |
|
|
|
5: گرم کپڑے کی ٹکور |
ایک سوتی کپڑا لے لیں اور اس کو گرم کر لیں اس کے بعد اس کپڑے کو ناک کی
ہڈی پر رکھ کر ٹکور کریں اس سے بھی بند ناک کھل جاتا ہے اور سانس لینے میں
آسانی ہو جاتی ہے- |