|
|
شادی انسان کی زندگی کا بہت اہم موقع ہوتا ہے اور اس کے لیے تیاریوں کا
آغاز انسان کے ذہن میں تو اسی وقت سے شروع ہو جاتا ہے جب کہ اس کا رشتہ طے
ہوتا ہے- اس کے بعد شادی کی تاریخ کے طے ہونے کا مرحلہ ہوتا ہے جس کے بعد
باقاعدہ تیاریوں کا اغاز ہو جاتا ہے ۔ ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ شادی
کے موقع پر شادی کے کاموں کے علاوہ کوئی اور کام نہ کرے اسی وجہ سے اکثر
افراد شادی کے موقع پر کام سے چھٹیاں لازمی لیتے ہیں ۔ اپنی شادی کے علاوہ
اکثر لوگ اپنے قریبی افراد کی شادی میں شرکت کے لیے بھی چھٹیاں لیتے ہیں ۔
اسی حوالے سے کچھ ایسی ہی درخواستوں کے متعلق ہم آپ کو بتائيں گے جن کا
مضمون تو شادی ہی ہے لیکن ان میں کیا خاص بات ہے یہ آپ خود جان لیں |
|
اپنی بارات کے لیے سڑک بنوانے کی درخواست |
یہ واقعہ گزشتہ دنوں بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جب کرشمہ نامی
لڑکی جس کی شادی 27 فروری کو ہونا طے پائی تھی خود ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے
دفتر جا پہنچیں اور وہاں جا کر انہوں نے درخواست جمع کروائی جس میں درج تھا
کہ اس کے گاؤں کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس کی آنے والی
بارات کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- اس وجہ سے اس کی بارات کے آنے
سے قبل اس سڑک کو بنوا دیا جائے تاکہ اس کی 27 فروری کو آنے والی بارات کو
کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے- |
|
|
شادی کے لیے ہنی مون کی
درخواست |
یہ درخواست گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔یہ
درخواست ایک سرکاری اسکول ٹیچر کی جانب سے اپنے حکام کو دی گئی جس کا مضمون
منفرد ہونے کے سبب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا- اس درخواست میں ان خاتون
ٹیچر جن کا تعلق پاکستان سے تھا نے تحریر کیا تھا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں
کہ میری حال ہی میں شادی ہوئی ہے ۔ ہر شادی شدہ جوڑے کی طرح ہماری بھی
خواہش ہے کہ ہم اپنے ہنی مون کو یاد گار بنائیں اس کے لیے میں نے اپنے شوہر
سے وعدہ کر لیا ہے کہ ہم دوہفتوں کے لیے ہنی مون پر جائيں گے ۔ جس کے لیے
مجھے 14 سے 28 تک کی چھٹیاں درکار ہیں ان دنوں میں ہم مری ، نتھیا گلی سوات
اور مالم جبہ جائيں گے ۔ ہم نے اس حوالے سے منصوبہ بندی کر لی ہے لہٰذا میں
آپ کی شکر گزار ہوں گی کہ آپ میری درخواست منظور کر لیں تاکہ میں اپنے
خوابوں کو عملی جامہ پہنا سکوں اور اپنے شوہر کے ساتھ کیے گئے وعدے کی
پاسداری کر سکوں- |
|
|
سابقہ گرل فرینڈ کی شادی
میں شرکت کی درخواست |
یہ درخواست کچھ سال قبل اوکاڑہ پاکستان کے ایک کمپویٹر
آپریٹر کی جانب سے دی گئی تھی جس میں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے اپنی
سابقہ گرل فرینڈ کی شادی میں جانے کے لیے چھٹی کی درخواست کی تھی- مگر اس
درخواست کا سب سے مزیدار پہلو یہ تھا کہ اس عارض کی چھٹی کی درخواست منظور
تو کر لی گئی مگر اس کے ساتھ ایک نوٹ بھی تحریر کیا گیا جس میں درج تھا کہ
وہ اپنی ذمہ داری پر اس تقریب میں شرکت کریں ۔اس موقع پر دلہن کے بھائيوں
سے لازمی محتاط رہیں- |
|