|
|
شکسپئير نے انسانی عمر کو سات ادوار میں تقسیم کیا تھا ۔ جن میں سے
آدھے ادوار تک وہ جسمانی طور پر بڑھتا ہے مگر اس کے بعد اس کے جسمانی
اعضا وقت کے ساتھ ساتھ ڈھلنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ میڈیکل کی زبان میں
انسانی عمر جب 30 سالوں تک پہنچتی ہے تو اس میں بہت ساری تبدیلیاں واقع
ہونا شروع ہو جاتی ہیں اس وقت کو انسانی عمر میں اہم ترین پوزيشن حاصل
ہوتی ہے کیوں کہ اس کے جسم میں فیصلہ کن تبدیلیاں ہو رہی ہوتی ہیں اور
اس کو ان تبدیلیوں کے حساب سے اپنی طرز زندگی کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے
اور یہی فیصلے اس کی آئندہ زندگی میں آسانیاں یا مشکلات پیدا کرتی ہیں- |
|
30 سال کی عمر میں انسان میں ہونے والی
تبدیلیاں |
اس عمر تک پہنچنے کے بعد جسمانی اعضا میں جو تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں وہ کچھ
اس طرح ہوتی ہیں- |
|
1: پسینہ لانے والے غدود سکڑ جاتے ہیں
|
عام طور پر شیر خوار بچے کو بہت پسینہ آتا ہے لیکن جب انسان تیس سال کی عمر
تک پہنچتا ہے تو اس وقت میں بغلوں میں موجود پسینہ لانے والے گلینڈ سکڑنا
شروع ہو جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اس عمر میں اور اس کے بعد کے وقت میں
پسینے کا افراز ہونا کم ہو جاتا ہے- |
|
|
|
2: دماغ سکڑنا شروع ہو
جاتا ہے |
عمر کے ساتھ دماغ بڑھتا ہے یہ ایک غلط تاثر ہے میڈیکل
ماہرین کے مطابق جیسے جیسے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان 30 سال کی عمر
کو پہنچتا ہے تو اس کے دماغ کے کچھ حصے سکڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور ہر روز
تقریباً پچاس ہزار نیرون سیل ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور چالیس سال کی
عمر کو پہنچتے پہنچتے 5 فی صد تک دماغ حجم ختم ہو جاتا ہے- |
|
3: فلو اور سردی لگنا
کم ہو جاتا ہے |
بچپن میں اکثر بچے سردی اور نزلہ زکام کے سبب اسکول سے غیر حاضر ہوتے ہیں ۔
لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے اس میں کمی واقع ہونے لگتی ہے یہاں تک کہ
30 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے سردی اور نزلہ زکام کے سبب بیمار ہونا بہت
کم ہو جاتا ہے- اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اس عمر تک پہنچتے پہنچتے انسانی
جسم اس بیماری کے خلاف لڑنے کی طاقت حاصل کر لیتا ہے- |
|
|
|
4: ذائقہ محسوس کرنے کی صلاحیت محدود ہو
جاتی ہے |
جیسے جیسے انسان عمر کے ادوار طے کرتا ہے اور 30 سال کی عمر تک پہنچتا ہے
تو اس کی زبان پر موجود کچھ ٹیسٹ بڈ کی صلاحیتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہو
جاتی ہے- جس کی وجہ سے اس کے چکھنے کی صلاحیت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے- |
|
5: جسم بڑھنے کے بجائے سکڑنے لگتا ہے
|
انسانی جسم میں ایک بڑا حصہ اس کے مسلز کا ہوتا ہے جو کہ تیس سال کی عمر کے
بعد سکڑنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ یہ اگرچہ بہت معمولی ہوتا ہے اس وجہ سے شروع
شروع میں اس کے بارے میں کسی کو محسوس نہیں ہوتا ہے لیکن 60 سال کی عمر تک
پہنچتے پہنچتے انسانی قد میں 3 سے 8 فی صد تک کمی واقع ہو جاتی ہے- |