|
|
ہمارے خاندان میں تو شادی کے موقع پر اتنے جوڑے لازمی دیے جاتے ہیں۔ ہم میں
سے ہر ایک اپنے خاندان کے حوالے سے بہت حساس ہوتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ
اپنے بڑوں سے چلی آنے والے رسوم و رواج کی پیروی کرے اور ان کو اپنی نئی
نسل تک بھی منتقل کرے۔ اگرچہ وقت کے ساتھ ساتھ اس قدامت پرستی میں کافی حد
تک کمی آچکی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان اپنی قدامت پرستی کے سبب دنیا کا قدیم
ترین خاندان ہے- ان کے کچھ ایسے رواج جو کہ دنیا کے دوسرے لوگوں کے لیۓ
عجیب ہیں لیکن ان کی ہر نئی نسل ان پر ابھی تک عمل پیرا ہے ایسے کچھ رواجوں
کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
|
1: بچے دو تو اچھے ہیں |
مغربی معاشرے میں جہاں بچوں کی تعداد کم سے کم ہوتی جا رہی ہے اور لوگ
زیادہ بچے پیدا کرنے سے اجتناب کرنے لگے ہیں وہاں شاہی جوڑوں پر یہ پابندی
ہوتی ہے کہ وہ کم از کم دو بچے لازمی پلان کریں اور اس وجہ سے تاریخ اٹھا
کر دیکھ لی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ہر جوڑے کے گھر دو بچے تو لازمی ہوتے
ہیں۔ زیادہ کی کوئی قید نہیں ہے- |
|
|
2: بیٹھنے کا انداز
|
شاہی خاندان کی خواتین کے اوپر یہ پابندی ہوتی ہے کہ وہ
ٹانگ پر ٹاںگ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتی ہیں بلکہ اس کے بجائے وہ ایک ٹانگ کو
دوسری ٹانگ کے ساتھ دبا کر بیٹھتی ہیں اور اس طرح بیٹھنے کے علاوہ وہ کسی
اور انداز سے نہیں بیٹھ سکتی ہیں- |
|
|
3: لڑکا یا لڑکی پیدائش
سے پہلے چھپانا |
شاہی جوڑوں پر اس حوالے سے سختی سے پابندی ہوتی ہے کہ وہ
پیدا ہونے والے بچے کی جنس کے بارے میں اس کی پیدائش سے پہلے نہیں بتا سکتے
ہیں اور اس بات کو راز میں رکھنا ان کی شاہی ذمہ داری تصور کی جاتی ہے- |
|
|
4: مرد عورت سے پیچھے
|
شاہی خاندان کے اٹھنے بیٹھنے کے اندر ایک ترتیب رکھنا ان
پر واجب ہے اس کے مطابق کبھی بھی شاہی جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ نہیں
چلے گا بلکہ مرد ہمیشہ اپنی بیوی سے چند قدم پیچھے رہے گا- اس اصول کی
پاسداری ملکہ الزبتھ دوئم اور ڈيوک آف ایڈنبرگ بھی کرتے رہے اور اب پرنس
چارلس اور ان کی بیگم کمیلا بھی کرتی ہیں اور اس کے بعد پرنس ولیم اور کیٹ
میڈلٹن بھی اسی پر عمل پیرا نظر آتے ہیں- |
|
|
5: پریگننسی کا اعلان 12
ہفتوں کے بعد کرنا |
شاہی خواتین کے حاملہ ہونے کی خبر برطانوی خاندن میں 12
ہفتوں تک چھپائی جاتی ہے اور اس کے بعد اس خبر کو عوام کے ساتھ شئير کیا
جاتا ہے اس سے قبل اس کے بارے میں بتانے پر خانداںی ذرائع کے مطابق پابندی
ہوتی ہے- |
|
|
6: بچوں کا لباس |
برطانوی شاہی خاندان کے بچے آٹھ سال کی عمر تک ایک خاص
ڈریس کوڈ کی پابندی کرتے ہیں اس کے مطابق وہ آٹھ سال کی عمر تک پینٹ نہیں
پہن سکتے ہیں اور انہوں نے اس عمر میں لازمی طور پر شارٹ ہی پہننی ہے- |
|