والدین یا محبوب دونوں میں سے عزیز کون، من پسند رشتے پر اصرار سے پہلے آپ کو چند باتوں پر غور ضرور کرنا چاہیے

image
 
میں سوکھی روٹی کھا لوں گی لیکن اس کی محبت کے ساتھ زندگی خوشی خوشی گزار لوں گی ۔ اس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اب اپنی پڑھائی پر توجہ دے گا اور میرے لیے کچھ بن کن دکھائے گا آپ بس رشتے کے لیے ہاں کر دیں۔ میں اس کا دس سال تک انتظار کر لوں گی اس نے اپنی بہنوں کی شادی کرنی ہے اس کے بعد وہ مجھ سے شادی کر لے گا۔ یہ سب ایسے جملے ہوتے ہیں جو لڑکیاں اپنی ماؤں کے سامنے اپنے پسندیدہ رشتے کے اقرار کے لیے بول رہی ہوتی ہیں۔ اور اس وقت انہیں اپنی ماں سب سے بڑی دشمن نظر آرہی ہوتی ہے جو کہ اس کے عاشق کی برائیاں کر رہی ہوتی ہے۔
 
بچوں کو ماں کی بات کیوں ماننی چاہیے
ماں کا انکار کسی بھی بچے کا دل توڑنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ اور اس کو یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ اس کی ماں کو اس کی خوشی کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ صرف اپنی ضد پوری کر رہی ہے۔ جب کہ اس دنیا میں ماں سے زیادہ کوئی بھی اپنے بچے کو چاہ نہیں سکتا ہے اور اس کے انکار کے اسباب کے بارے میں غور کرنا بہت ضروری ہوتا ہے-
 
1: محبت نے آپ کو اندھا کر دیا ہے
جب آپ کسی کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں تو آپ کو اس کی ہر غلط بات بھی صحیح لگ رہی ہوتی ہے ۔ اور آپ کا ذہن اس کی کسی برائی کو تسلیم کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہوتا ہے۔ جب کہ آپ کے والدین اس فرد کا جائزہ اس کی اچھائيوں اور برائیوں کے ساتھ لے رہے ہوتے ہیں۔ جن والدین نے بچپن سے لے کر اب تک ہر وقت آپ کا تحفظ کیا ہوتا ہے کیسے آپ کو جانتے بوجھتے کسی گڑھے میں گرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں- اس وجہ سے اگر وہ آپ کے بتائے رشتے میں کوئی خرابی بتا رہے ہوتے ہیں تواس کو ضرور دیکھنا چاہیے-
 
image
 
2: ضد اور تکرار کے بجائے حقیقت پسندی کو اپنائيں
یاد رکھیں کہ ضد اور بحث کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ البتہ حقیقت پسندی ہی اس مسئلے کا وہ حل ہے جو کہ آپ کو آئينہ دکھا سکتا ہے۔ بھوک ہڑتال کی دھمکی دے کر یا خودکشی کی کوشش کر کے آپ والدین کو ایموشنل بلیک میل تو کر سکتے ہیں لیکن قائل نہیں کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے خود کو اپنے ماں باپ کی جگہ رکھیں اور اس کے بعد صورتحال پر غور کریں-
 
3: والدین کی چھٹی حس اولاد کے معاملے میں بہت تیز ہوتی ہے
جس طرح والدین کی محبت کا مقابلہ اس دنیا کی کوئی محبت نہیں کر سکتی ہے اسی طرح والدین کی چھٹی حس اپنی اولاد کے معاملے میں بہت تیز ہوتی ہے- یاد رکھیں جس عمر میں اب آپ ہیں آپ کے والدین اس عمر سے گزر چکے ہیں اور وہ جزباتیت کے اس وقت کو عبور کر چکے ہیں اور دنیا کو آپ سے زیادہ دیکھ چکے ہیں- اس وجہ سے ان کے تجربات کی روشنی میں اگر ان کا دل نہیں مان رہا ہے تو یقیناً اس کی وجہ کچھ ہو گی-
 
image
 
4: آپ کے والدین آپ کے لیے آپ سے بہتر کچھ سوچ رہے ہیں
چند دن قبل ملنے والی محبت ماں باپ کی محبت سے زيادہ نہیں ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر اپنے والدین کے فیصلوں پر یقین آپ کے لیے سب سے بڑا سہارا ہونا چاہیے- اور آپ کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آپ کے والدین آپ کے لیے اس سے بہتر کچھ سوچ رہےہیں اسی وجہ سے انہوں نے اس کو رد کیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: