|
|
واٹس ایپ ایک ایسی ایپلی کیشن کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے استعمال کے لیے
زیادہ پڑھے لکھے ہونے کی شرط نہیں ہے کیوں کہ اس میں وائس میسج اور پکچر کے
ذریعے بھی پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کی ایک اور
اہم خصوصیت گروپس کی موجودگی ہے جن سے ایک وقت میں بہت سارے افراد کے ساتھ
بیک وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی کے
سبب یہ افواہ گردش کرنے لگی کہ واٹس ایپ کا ڈیٹا اب محفوظ نہیں رہا جس نے
پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ۔ اور ہر ایک کو یہ فکر ہو گئی کہ ان
کا ڈیٹا کہیں لیک نہ ہو جائے- |
|
ہر ایک کے موبائل کے تین گروپ لیک |
ایک عام جائزے کے مطابق ہر فرد کے موبائل میں کچھ خاص گروپ ضرور موجود ہوتے
ہیں ۔ جن کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں |
|
1: فیملی گروپ |
اس نام سے گروپ ہر فرد کے موبائل میں لازمی موجود ہوگا۔ جس میں خاندان کے
تمام افراد شامل ہوں گے۔ اس گروپ کی چیٹ میں عید کی مبارکبادکے ساتھ ساتھ
سالگرہ مبارک ، جمعہ مبارک ، اور اسلامی میسجز کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ویڈيوز
ضرور موجود ہوں گے۔ اس گروپ میں بات کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا ضروری ہوتا
ہے کیوں کہ اس گروپ کی چیٹ اکثر خاندانوں میں ایسے جھگڑے پیدا کرنے کا بھی
سبب بن جاتی ہیں جو کہ اس گروپ کے ٹوٹنے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اکثر
افراد کے موبائل میں اس گروپ کی سیٹنگ میں اس کو میوٹ کر دیا جاتا ہے کیوں
کہ خاندان کے ہر فرد کے فراغت کا ٹائم الگ ہوتا ہے اور کسی بھی مسئلے پر
چھڑنے والی بحث میں سب لوگ شامل ہو جاتے ہیں اس وجہ سے اکثر افراد اس گروپ
کو میوٹ ہی رکھتے ہیں- |
|
|
2: دفتر یا کام والا
گروپ |
جہاں آپ کام کرتے ہیں اس جگہ کا ایک آفیشل گروپ ضرور
ہوتا ہے جو کہ آپ کے لیے کئی اعتبار سے آسانی پیدا کرنے کا باعث ہو سکتا ہے
کیوں کہ اس کے ذریعے آپ ایک وقت میں بہت سارے لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بور ترین گروپ ہوتا ہے جس میں صرف کام کی بات کی جا سکتی ہے۔ صبح کے
آغاز کے ساتھ یہ گروپ بجنا شروع کر دیتا ہے اور اس کے پیغامات کام کی ٹینشن
سے بھرے ہوتے ہیں اور انسان کو فرسٹریشن دینے کا باعث ہوتے ہیں۔ اس گروپ کو
استعمال کرنے والوں کے لیے یہ مشورہ ہے کہ اس گروپ کو صرف صبح نو بجے سے 6
بجے تک ایکٹو رکھیں اور اس کے بعد میوٹ کر دیں تاکہ دفتر والے چھٹی کے بعد
بھی آپ کو تنگ نہ کریں- |
|
|
3: دوستوں کا گروپ
|
اس گروپ کو بنانے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ہے۔
یہ سب سے مزيدار گروپ ہوتا ہے۔ لیکن اس کی چیٹ ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ
کوئی نہ پڑھے۔ اس گروپ میں سب کچھ ہو سکتا ہے۔ ہر واہیات ترین بات، ویڈیو
یا تصویر اس گروپ میں ہو سکتی ہے۔ درحقیقت یہی وہ گروپ ہے جو کسی بھی انسان
کو پاگل قرار دے سکتا ہے کیوں کہ اس گروپ کے میسج آپ کو کبھی بھی کہیں بھی
ہنسنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے دفتری اوقات یا بیگم کے سامنے اس
گروپ کے میسج پڑھنے میں خصوصی احتیاط کرنی چاہیے |
|
|
یہ تین گروپ تو سب کے موبائل میں ہوتے ہیں اگر ان کے
علاوہ بھی ایسے کوئي گروپ آپ کے موبائل میں موجود ہیں تو کمنٹ کر کے ہمیں
ضرور بتائيے گا- |