زندگی بھر شادی نہ کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑی کیوں، سہیلی نے اپنی ہی سہیلی کے خلاف ایسا قدم اٹھا لیا جس نے سب کو حیران کر دیا

image
 
انسان کے لڑکپن اور جوانی کے دور کو جذباتیت سے بھر پور دور قرار دیا جاتا ہے۔ یہ دور ایسا ہوتا ہے جب کہ انسان دماغ کے بجائے دل سے زيادہ سوچتا ہے۔ اور اس جذباتیت میں اکثر ایسے غلط قدم بھی اٹھا لیتے ہیں جو کہ بعد میں ان کے لیے مسائل کا باعث بنتے ہیں-
 
شادی نہ کرنے کی قسم توڑنے کی سزا
ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں جلال پور کے علاقے میں پیش آیا ۔ جہاں کی دو لڑکیاں مریم اور تسلیم ایک دوسرے کی گہری سہیلیاں تھیں۔ عام طور پر بچپن کی یہ دوستیاں شادی کے بعد ٹوٹ جاتی ہیں اور ان میں گھریلو مصروفیات کے سبب دوریاں آجاتی ہیں۔ لیکن ان دونوں دوستوں نے بچپنے میں ایک دوسرے کے ساتھ اس بات کی قسم کھا لی کہ وہ زندگی بھر شادی نہ کریں گی تاکہ ان کو ایک دوسرے سے کوئی جدا نہ کر سکے۔
 
مگر وقت کے ساتھ مریم نے اس قسم کو توڑ دیا اور گھر والوں کی مرضی سے منگنی کر لی۔ جس کا تسلیم کو بہت دکھ تھا اور قسم توڑنے پر وہ مریم سے سخت ناراض تھی۔ مریم کو قسم توڑنے کی سزا دینے کے لیے تسلیم نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور اس نے مریم کو جان سے ہی مار دینے کا فیصلہ کر لیا-  اس کے لیے تسلیم نے ایک پیشہ ور قاتل سے رابطہ کیا جس نے اس کے لیے ڈھائی لاکھ کا مطالبہ کیا۔ قاتل کو پیسوں کی ادائیگی کے لیے تسلیم نے اپنے گھر سے زیورات جوری کیے اور 21 فروری کی رات قاتل نے مریم کے گھر میں داخل ہو کر اس کو گولی مار دی-
 
مریم کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ سخت نازک حالت میں ہیں۔ جبکہ قاتل جلد بازی میں اپنی موٹر سائيکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ س کی موٹر سائيکل کی مدد سے اس کو پولیس ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ دوسری جانب تسلیم بھی اپنے گھر سے غائب ہو گئی ہے-
 
image
 
قاتل اور تسلیم کے درمیان ہونے والی ایک فون کال کی آڈیو ریکارڈنگ بھی پولیس کو ملی ہے جس میں تسلیم قاتل کو قتل کرنے کے لیے وقت اور جگہ کے متعلق بتا رہی ہے۔ جب کہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تسلیم کے گھر والے مریم کے گھر والوں پر کاروائی نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں-
 
یاد رہے دوستوں کے ہاتھوں دوست کی ہلاکت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جن میں دوستوں نے ہی اپنے دوستوں پر مختلف وجوہات کی بنا پر حملہ کروایا-
 
دوست کے ہاتھوں دوست پر ظلم
سال 2019 میں اس سے قبل معروف اینکر پرسن مرید عباس کو بھی ان کے اپنے دوست نے رقم کے تنازعے پر قتل کروا دیا تھا ۔
 
ملنے سے منع کرنے پر سزا
 یکم فروری 2021 کو پنجاب کے علاقے فیصل آباد کے ساہیوالہ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے میں آیا تھا جب کہ شگا نامی لڑکی کی دوستی مقدس نامی لڑکی سے تھی- مقدس کے گھر والوں نے اس کو شگا سے دوستی کرنے اور ملنے سے منع کر دیا۔ جس نے شگا کو بہت غضب ناک کر دیا اور وہ یکم فروری کی صبح اپنے گھر سے پستول لے کر مقدس کے گھر گئی جہاں مقدس اپنی بھتیجی کے ساتھ چھت پر تھی۔ شگا نے ان دونوں کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں مقدس تو موقع پر ہلاک ہو گئی جب کہ اس کی بھتیجی شدید زخمی ہو گئی اس کے بعد شگا نے خود بھی زہر کی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی تاہم اس کو بچا لیا گیا-
 
YOU MAY ALSO LIKE: