پاکستانی دلہن شادی پر لال جوڑا کیوں پہنتی ہے؟جانیں اس سے متعلق دلچسپ حقائق جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے

image
 
اب تو دلہنیں مختلف رنگ جیسے پرپل،گلابی، نیلا بھی شادیوں میں پہنتی ہیں لیکن بارات یا نکاح کے لئے تو آج بھی سرخ لباس دلہن کے لئے لازمی سمجھا جاتا ہے۔ بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ہمارے ہاں لال جوڑے کے علاوہ کسی دوسرے رنگ میں تو دلہن، دلہن لگتی نہیں۔ جس کی وجہ برصغیر کی روایات ہیں۔
 
اگر ہم جائزہ لیں تو بھارت میں بھی دلہنیں سرخ جوڑا یا ساڑھی زیب تن کرتی ہیں کیوں کہ تقسیم سے پہلے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش ایک ہی ملک تھے اس لئے اس دور کی روایات آج بھی جاری ہیں۔
 
سرخ رنگ خوشی کی علامت ہے
پاکستان اور بھارت میں دلہن کے سرخ رنگ پہننے کی وجہ یہ ہے کہ یہ رنگ خوشی، گرم جوشی اور دولت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ لال رنگ دلہن کے لئے خوش قسمتی لے کر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ روایت تاحال ایسے ہی چلی آرہی ہے-
 
اس کے برعکس مغربی ممالک میں دیکھا جائے تو وہاں دلہنیں سفید رنگ کا لباس پہنتی ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ اٹھارویں صدی میں وہاں سفید رنگ امارت کی علامت سمجھا جاتا تھا اس لئے مغرب میں دلہنوں کے لئے سفید رنگ کے عروسی لباس کا رواج پڑ گیا جو آج بھی قائم ہے۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: