صرف عورت مارچ ہی کیوں؟ کیا مرد بھی اپنے حقوق کے لیے عورت کو للکارے؟

image
 
کیا بات ہے اب کھانا گرم کرنے سے بھی چھٹکارا چاہئے۔ گزشتہ تین سالوں سے عورتوں کے عالمی دن پر مچنے والا شور عورتوں کے حقوق سے زیادہ مردوں کے خلاف اعلانِ جنگ زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ اگر آپ نے عورت مارچ میں شامل خواتین کے بینرز دیکھے ہوں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہر بینر خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے بجائے مردوں کو للکارنے کے لئے بنا تھا۔ اب اگر خواتین کے حقوق مردوں کی نفی اور مخالفت کرنے میں ہیں تو مردوں کے حقوق کون دے گا؟ کیا مردوں کو مرد مارچ کرنا چاہئے؟
 
مردوں کے حقوق کون دے گا؟
مشقت بھرا دن گزار کر اگر مرد گھر آتا ہے اور گھر میں موجود اس کی بیوی، بہن یا بیٹی اسے پانی کا گلاس پکڑا دیتی ہے یا کھانا گرم کر کے دیتی ہے تو اس میں عورت کے حقوق کس جگہ سلب ہورہے ہیں؟ مثال دی جاتی ہے کہ مرد اور عورت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور دونوں کا کام مل کر زندگی کی گاڑی کھینچنا ہے۔ اگر مرد اخراجات کی ذمہ داری اٹھاتا ہے اور خواتین گھر بنانے کی تو اس میں عورت کے حقوق کس طرح متاثر ہوتے ہیں؟ اور اگر عورتیں اتنا بھی نہیں کرنا چاہتیں تو یہ بتائیں کہ کام سے تھکا ہارا آیا مرد جو اپنی تنخواہ سے گھر بھی چلائے اور گھر آکر اپنا کھانا بھی اسے خود گرم کرنا پڑے یا اپنے اپنے کپڑے، موزے بھی خود دھونے پڑیں تو کیا یہ اس پر دوہری ذمہ داری نہیں؟ اگر مرد عورت کے اخراجات پورے کرتا ہے اسے، تحفظ دیتا ہے تو کیا عورت کو مرد کے لئے کچھ نہیں کرنا چاہیے؟ اور مردوں کے ساتھ مل بانٹ کر کام کرنے سے عورتوں کے حقوق پر ضرپ پڑ رہی ہے تو مرد کے حقوق کون پورے کرے گا؟
 
image
 
مرد مارچ کیسے ہو؟
اگر عورت مارچ ہورہا ہے تو مرد مارچ بھی ہونا چاہیے جس میں مردوں کے حقوق پر بات کی جائے کہ کس طرح دو خواتین کی لڑائی میں مرد پستا ہے۔ کس طرح مردوں کو کمانے کے ساتھ ساتھ گھریلو کام کر کے دوہری ذمہ داریاں اٹھانی پڑتی ہیں اور کس طرح باپ کی مصروفیت کی وجہ سے بچے ماں سے زیادہ قریب ہوتے ہیں اور پاب کی محنت اور پیار کو نظر انداز کردیتے ہیں۔
 
image
 
پچھلے برس مرد مارچ ہوا تھا لیکن اس پر اتنا شور و غوغا نہیں مچا جتنا کہ عورت مارچ پر جس کی وجہ مردوں کے پاس اپنے حقوق مانگنے کے لئے بھی وقت کا نا ہونا شامل تھا۔ اس کے علاوہ مہذب بینرز کا استعمال کرنا جو کسی عورت کو للکار نہیں رہے تھے اور اس کے علاوہ میڈیا جس طرح عورتوں کی مظلومیت کو ریٹنگ کے لئے استعمال کرتا ہے وہ ریٹنگ اسے مرد مارچ میں نہیں ملتی اس لئے میڈیا نے بھی مرد مارچ پر زیادہ توجہ نہیں دی-
YOU MAY ALSO LIKE: