|
|
شوبز کے کئی ایسے نام ہیں جنہیں مارننگ شو نے ہی متعارف کروایا اور کئی
ایسے نام ہیں جن کو شہرت دینے میں مارننگ شوز کا ایک اہم کردار رہا۔۔۔یہی
وہ چہرے تھے جو کوئی کام نہیں کرتے تھے ، ان کا کام صرف مارننگ شو کا مہمان
بننا ہوتا تھا اور یہ پھر شو کے حساب سے اس میں اپنا حصہ ڈالتے تھے۔۔۔۔ان
میں سے کچھ نام تو ایسے بھی تھے جن کی ہرمارننگ شو پر روز کی بکنگ ہوتی
تھی۔۔۔لیکن رات گئی بات گئی والا حساب ہو گیا۔۔۔۔کیونکہ مارننگ شو کم ہوئے
اور پیسے بھی کم ہوئے تو ان کی آمد بھی نا ہونے کے برابر ہوگئی۔۔۔ |
|
بنیتا |
بنیتا تو ہر شادی کے شو میں، ہر گود بھرائی اور ہر خوشی کے شو میں لازمی ہی
ہوتی ہیں اور ان کی بھی ہر مارننگ شو میں باقاعدہ بکنگ ہوتی ہے۔۔لاکھوں
روپے کمائے انہوں نے مارننگ شو کی مہمان بن کر کمائے جبکہ وہ اس کے علاوہ
کچھ بھی نہیں کر رہی تھیں۔۔۔نا تو کوئی ڈرامہ اور نا ہی کوئی فلم۔۔۔ ان کے
کریڈٹ پر مارننگ شو کا مہمان بننا ہی زیادہ تعداد میں ہے۔۔۔اب وہ نظر نہیں
آرہیں کیونکہ مارننگ شوز ہی نا ہونے کے برابر ہیں۔۔۔تو کمانا تھوڑا مشکل ہے |
|
|
سعدیہ امام اور عالیہ
امام |
یوں تو ان دونوں بہنوں کے کریڈٹ پر صرف مارننگ شو کا
مہمان بننا نہیں بلکہ اور بھی ڈرامے ہیں۔۔۔لیکن مہمان بننے سے بھی انہوں نے
لاکھوں کمائے اور ایک زمانے میں یہ حال تھا کہ جس کانٹینٹ پر ان کو بلاؤ یہ
اس میں فٹ ہوجاتی تھیں۔۔۔بچہ کی پیدائش، بچہ کی پرورش، امی ابو میں سے کسی
کی کمی، شوہر کا دور رہنا، جیولری، میک اپ، شادی،مہندی، ڈھولکی۔۔۔سب میں ہی
یہ دونوں بہنیں فٹ ہوجاتیں۔۔۔لیکن جیسے ہی مارننگ شو میں کمی آئی، رک گئی
کمائی۔۔۔ |
|
|
امبر اور کرن |
ان دونوں بہنوں کی کہانی بھی کچھ الگ نہیں ۔۔۔خاص طور پر
امبر کے لئے تو ان مارننگ شوز سے ہی گھر چلتا تھا۔۔۔یہ بہنیں بھی ہر
کانٹینٹ میں فٹ ہوجاتی تھیں اور مارننگ شو میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیتیں
تاکہ ریٹنگ کی دوڑ میں وہ آگے لے جا سکیں۔۔۔دونوں بہنیں آج کل کم ہی نظر آ
رہی ہیں کیونکہ مارننگ شوز میں روز روز تو اب نہیں بلایا جا سکتا۔۔۔ |
|