|
|
کہتے ہیں شادی کے بعد ویسے بھی بڑے بڑے مرد بیگم سے پوچھ کر ہی اپنی زندگی
کے فیصلے کرتے ہیں۔۔۔اچھی بات ہے لیکن کچھ مردوں کی تو بیگم کے آگے بولتی
ہی بند ہوجاتی ہے۔۔۔ |
|
قیصر خان نظامانی |
فضیلہ قیصر اور قیصر خان نظامانی کی شادی کو یوں تو کئی سال گزر چکے ہیں
اور ان کے دونوں بیٹے بھی وکیل بن چکے ہیں۔۔۔لیکن آج بھی قیصر خان کا کوئی
وکیل نہیں ان کی بیگم کے سامنے۔۔۔انہیں ہار ماننی ہی پڑ جاتی ہے۔۔۔فضیلہ
کچھ بھی نہیں چھپاتیں اپنے رشتے کے حوالے سے اور صاف بتاتی ہیں کہ قیصر کے
اندر بھی ایک وڈیرا ہے جو صرف مجھے دکھائی دیتا ہے۔۔۔قیصر خان کو اسکرین پر
دیکھ کر تو یوں لگتا ہے کہ بیگم کے آگے کچھ بولنے کی ان میں جرات ہی
نہیں۔۔۔دونوں بہت خوش مزاج ہیں لیکن فضیلہ قیصر کا غصہ بہت خطرناک
ہے۔۔۔قیصر خان کا کہنا ہے کہ میں نے جب پہلی بار فضیلہ کو گھر چھوڑا فاطمہ
ثریا بجیا کے کہنے پر تو اسی وقت سوچ لیا کہ یہ میری ہمسفر ہوں گی۔۔۔جبکہ
فضیلہ نے بتایا کہ قیصر نے مجھے گھر چھوڑا اور اپنے دوست کو کال کرکے بتایا
یار میں نے آج فضیلہ قاضی کو گھر چھوڑا۔۔۔ |
|
|
فہد مرزا |
فہد مرزا کی شادی ثروت گیلانی سے ہوئی اور دونوں بہت
ہنسی خوشی زندگی کی گاڑی چلا رہے ہیں اور دونوں کے دو بیٹے ہیں۔۔۔فہد کو
اکثر شوز میں سچ بولتے دیکھا گیا ہے اور جہاں وہ مظلوم بننے کی کوشش کرتے
ہیں تو ان کی بیگم ثروت انہیں آنکھیں دکھا دیتی ہیں اور فہد کی بولتی بند
ہوجاتی ہے۔۔۔فہد مرزا اپنی بیگم کی خفگی سے کافی ڈرتے ہیں اور ایک شو سے
پہلے بھی گھر جا چکے ہیں بیگم کی وجہ سے۔۔۔فہد مرزا ویسے تو کاسمیٹک سرجن
ہیں لیکن ان کے اپنے چہرے کی لائنز صاف بتاتی ہیں کہ بیگم کا خوف کتنا ہے |
|
|
معین خان |
کرکٹر معین خان کی بولتی بیگم کے سامنے بالکل بند ہوجاتی
ہے۔۔۔دونوں میں اب تو خاصی دوستی ہے لیکن جب بیگم بات کرتی ہیں تو ان کے
آگے خاموشی راج کرتی ہے۔۔۔وہ کچھ بولنے سے قاصر ہوجاتے ہیں کیونکہ بیگم کے
سامنے اگر کوئی سچ منہ سے نکل آیا تو پریشانی بھی ہوسکتی ہے- |
|