|
|
بیٹیاں تو ویسے بھی باپ کے لئے سب کچھ ہوتی ہیں اور ان پر دنیا ختم کر لیتی
ہیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے کئی والد ہیں جنہوں نیا پنی بیٹیوں کے لئے
ہمیشہ سب کچھ داؤ پر لگایا ہے۔۔۔اور کچھ کی شہزادیاں ابھی ہیں ننھی لیکن ان
میں ہر وقت ماں باپ کا دل اٹکا رہتا ہے۔۔۔ |
|
دانش نواز اور ان کی شہزادی |
اداکار اور ہدایتکار دانش نواز کو اپنی بیٹی سے دل و جان سے محبت ہے ۔۔۔اور
وہ اکثر اسے اپنے ساتھ ساتھ رکھنا پسند کرتے ہیں۔۔۔پی ٹی وی کے لئے بچوں کا
ایک شو، ریکارڈ کرتے ہوئے بھی ان کا دھیان اپنی ننھی سی شہزادی میں ہی رکھا
تھا۔۔۔وہ نا چاہتے ہوئے بھی بار بار اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک کے پاس جاتے
رہے۔۔۔دانش نواز اپنی بیٹی سے انتہائی محبت کرتے ہیں اور ان کا بس چلے تو
اسے کبھی کسی کے سامنے نا لائیں |
|
|
دانش تیمور اور ان کی
شہزادی |
دانش تیمور اپنی بیٹی حورین کے لئے دیوانے ہی ہیں۔،۔۔وہ
ابھی سے نہیں بلکہ جب حورین بہت چھوٹی سی تھیں جب سے اس کے لئے ہمیشہ خیال
رکھتے۔۔۔دانش اپنی بیٹی کے کئی کام اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں۔۔۔ننھی حورین
کو بھی انداز ہے کہ بابا تو ان کے بغیر نا صرف اداس ہوجاتے ہیں بلکہ انہیں
کہیں بھی مزہ نہیں آتا۔۔۔ |
|
|
ساحر لودھی اور ان کی
بیٹی |
مارننگ شو کے میزبان ساحر لودھی جب سے باپ بنے ہیں ان کی
تو دنیا ہی بدل گئی ہے ۔۔۔آج کل تو ان کا ننھا سا پھول ملک سے باہر ہے لیکن
جب ساتھ ہوتی ہیں تو ان کے چہرے پر خوشی ہی الگ ہوتی ہے اور زارا کی خواہش
کو پورا کرنا ایسے ہی ہے جیسے پتھر پر لکیر۔۔۔زارا بھی بابا کے پیچھے
دیوانی ہیں اور دونوں جب ساتھ ہوتے ہیں تو پھر کسی بھی کام کو ہاتھ نہیں
لگا سکتے |
|