کھانا کھاتے ہوئے منہ سے آواز کیوں نہیں نکالی؟ دنیا کے 8 ایسے عجیب وغریب رواج جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں

image
 
دنیا میں 3814 قسم کی تہذیبیں موجود ہیں ان میں سے ہر ایک لاتعداد رواج اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم کچھ ایسے رواجوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں جان کر آپ حیران ہوئے بنا نہیں رہ سکیں گے۔
 
1- الاؤ جلا کر بری طاقتوں کو دور بھگانا
ویسٹ فیلیا میں سال کی اختتامی رات میں جگہ جگہ بڑا سا الاؤ جلایا جاتا ہے کیونکہ وہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ آگ بری قوتوں کو دور بھگا دیتی ہے اس لئے وہ الاؤ جلاتے ہیں تاکہ نئے سال میں ہر بری قوت ان سے دور رہے۔
image
 
2- کھانے کے دوران منہ سے آواز نکالنا ضروری ہے
دنیا بھر میں کھانے کے دوران آواز نکالنا بدتہذیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن جاپان میں نوڈلز کھاتے ہوئے اگر آواز نہ نکالی جائے تو اسے سرد مہر اور بدتمیز سمجھا جاتا ہے۔
image
 
3- ٹماٹر پھینکنا
اسپین میں اگست کے آخری بدھ کو ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینکنے کا تہوار منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار زیادہ پرانا نہیں بلکہ 1945 میں شروع ہوا اور اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔ بازار میں دو چھوٹے بہن بھائی جو گھر کا سودا سلف لے کر جارہے تھے ان کے ہاتھ سے تھیلی پھٹ گئی اور ٹماٹر گر گئے۔ ان کی دیکھا دیکھی لوگوں نے اسے ایک تہوار کے طور پر منانا شروع کردیا۔
image
 
4- سردیوں میں آئس کریم کھانا
منگولیا میں جہاں درجہ حرارت منفی 22 ڈگری پر جا پہنچتا ہے وہاں سردی میں ہی آئس کریم کھانا پسند کی جاتی ہے تاکہ وہ پگھلے نہیں۔
image
 
5- قسمت کا اندازہ لگانا
َساؤتھ کوریا میں بچے کی پہلی سالگرہ پر "ڈولجبی" کی رسم منائی جاتی ہے جس میں بچے کے سامنے مختلف چیزیں جیسے کتابیں، پیسے، پینٹنگ کی اشیاء رکھ دی جاتی ہیں اور بچہ جس چیز کو پکڑے اسے اس کے مستقبل کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
image
 
6- کرسی سے چھلانگ لگانا
ڈنمارک میں نیا سال شروع ہونے سے کچھ منٹ پہلے لوگ کرسی پر چڑھ جاتے ہیں اور ٹھیک بارہ بجے کرسی سے چھلانگ لگا دیتے ہیں۔ اگر کوئی چھلانگ لگانا بھول جائے تو اسے بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے
image
 
7- زندگی میں ایک بار سے زیادہ بال نا کاٹنا
چین کے گاؤں میں خواتین زندگی میں صرف ایک بار 18 سال کی عمر میں بال کٹوا سکتی ہیں۔ اس عمر میں بال کٹوانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لڑکی شادی کے لائق ہوگئی ہے۔ اس کے بعد دوبارہ وہ کبھی بال نہیں کٹواتیں۔
image
 
8- کیک میں سکے رکھنا
بولیوین بولیویا میں نئے سال کی خوشیاں کیک بیک کر کے منائے جانے کا رواج ہے۔ لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ وہ کیک میں سکے چھپا کر بیک کرتے ہیں اور کھانے کے دوران جسے سکہ مل جائے اسے خوش قسمت سمجھا جاتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: