نل سے اچانک خون نکلنا شروع ہوگیا--- چند دلچسپ اور تفریح سے بھرپور مذاق جو دوستوں کے ساتھ کبھی بھی کیے جاسکتے ہیں

یوں تو یکم اپریل کے دن کسی کو بے وقوف بنانا اچھی بات نہیں اس سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے اور ایسے مذاق کرنے سے گریز بھی کرنا چاہیے- مگر کچھ ایسے طریقے ہوتے ہیں جن کا استعمال کرنے سے کسی کو نقصان بھی نہیں پہنچتا اور ان کے ذریعے دوست سے کسی بھی دن بھرپور تفریح لی جاسکتی ہے-
 
image
لیپ ٹاپ پر دودھ گرا دکھانے کے لیے سفید گلو کو شیشے پر لگائیں مگر اس سے پہلے شیشے پر صابن لگا لیں تاکہ اتارنے میں آسانی ہو اسکے بعد سوکھی ہوئی گلو کو لیپ ٹاپ پر رکھ دیں پھر دیکھیں آپ کے دوست کے ہوش اڑیں گے ۔
 
image
پانی کی نل میں ہلکا سا رنگ رکھ دیں جو دل کرے مگر یاد رکھیں رنگ پکا نہ ہو، بس جیسے ہی نل کھولیں گے تو اس رنگ کا پانی نکلے گا۔
 
image
 دوست کے گھر میں کھڑی کار کو رات بھر آپ سٹیکروں سے سجادیں جس سے کار پہچانی ہی نہ جائے جیسے اس تصویر میں ہے ۔
 
image
کیلے کے اوپر فوائل چڑھا کر ہلکا سا آٹا لگا کر اسے اوون میں رکھیں پھر ایسا لگے گا کہ یہ اصلی کیک ہی ہے۔
 
image
اس ونڈو کا پرنٹ سکرین لیں اور اپنے دوست کے ڈیسک ٹاپ پر لگا دیں جس کے بعد وہ جیسے ہی اپنا کمپیوٹر کھولے گا تو ایک بار تو حیران رہ جائے گا۔
 
image
جعلی بوتلیں مگر اصلی کی طرح فریج میں رکھیں دوست کو بولیں کہ وہ جلد سے فریج میں سے بوتلیں لائے اور اسے سب میں شیئر کرے بس پھر جو کھولے گا وہی فول بنے گا۔
 
image
اس پنجرے میں کچھ نہیں ہے مگر آپ صرف یہ لکھ دیں گے کہ اس میں سانپ ہے تو دیکھنے والا حیران ضرور ہو گا۔
 
image
دوست کی کرسی کے نیچے چھوٹا پریشر ہارن لگائیں اسے اس طرح فٹ کریں کہ جیسے ہی وہ بیٹھے تو کرسی نیچے ہو اور ہارن بج اٹھے گا۔
 
image
چوہے سے تقریباً ہر کوئی ڈرتا ہے ۔بس ایک چقندر لیں جس کی لمبی دم ہو۔
YOU MAY ALSO LIKE: