پہلے سب ان کی اسمارٹنس کے دیوانے تھے۔۔۔انڈسٹری میں آنے والی وہ اداکارائیں جو بعد میں بہت موٹی ہو گئیں

image
 
پاکستانی انڈسٹری کی کئی خوبصورت اداکارائیں ایک عرصہ تک لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں ، پھر کسی نے لمبا وقفہ لیا اور کسی نے شادی کرلی۔۔۔کچھ واپس بھی آئیں۔۔۔اور کچھ واپس آنے سے گھبرانے لگیں۔۔۔لیکن کچھ ناموں میں سب سے بڑا بدلاؤ ان کے وزن کا آیا۔۔۔
 
شہناز شیخ
شہناز شیخ نے اداکاری میں بہت زیادہ کام نہیں کیا لیکن ان کے چار ڈراموں نے ہی انہیں انڈسٹری میں ہمیشہ کے لئے منوادیا۔۔۔اس کے بعد وہ میزبانی کی دنیا میں آگئیں۔۔۔شہناز شیخ اتنی خوبصورت تھیں اور ان کے چرچے دوسرے ممالک میں بھی اس قدر تھے کہ ان کے لئے بالی وڈ سے مشہور فلم ’’حنا‘‘ کی آفر آئی۔۔۔شہنا ز شیخ نے منع کیا تو پھر حسینہ معین نے زیبا بختیار کا نام دیا۔۔۔لیکن جب لوگوں نے شیناز شیخ کو ایک زمانے بعد دیکھا تو ان کا واز کافی بڑھ گیا تھا۔۔۔وہ ابھی بھی کام کرتی ہیں لیکن اپنے شوہر اور دونوں بیٹوں کے ساتھ ہنسی خوشی دن گزار رہی ہی
image
 
فرح شاہ
فرح شاہ ایک دور میں پی ٹی وی کے حسین ترین چہروں میں سے ایک تھیں۔۔۔کوئی ڈرامہ ایسا نہیں تھا جو اس پری وش کے نام کے بغیر ہو۔۔۔ڈائریکٹرز ان کو اپنے ڈرامے میں لینے کے لئے کئی کئی دن پہلے تاریخیں لیتے تھے۔۔۔پھر فرح شاہ کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ور پھر یہ غائب بھی ہوئیں۔۔۔جب واپس آئیں تو وزن اس قد بڑھ چکا تھا کہ شکل بہت سارے لوگوں نے نہیں پہچانی۔۔۔فرح شاہ نے وزن کم کیا اور دوبارہ ڈر اموں میں آئیں لیکن اب دوبارہ ان کا وزن بڑھ چکا ہے۔۔۔
image
 
 
YOU MAY ALSO LIKE: