“احسن خان بھی ریٹنگ کے چکر میں تنازعہ کا شکار“ کس بات نے انہیں معافی مانگنے پر مجبور کردیا؟

image
 
احسن خان کا شو "ٹائم آؤٹ" ویسے تو کافی مقبول ہے لیکن یہ شو اس وقت متنازعہ بن گیا جب احسن خان نے کچھ پرندے اور جانور شو میں لاکر مہمانوں کو ازراہِ مذاق سزا کے طور پر پکڑنے کے لیے دیے۔ شو کے اس حصے کو کچھ مہمانوں نے بہت انجوائے کیا البتہ کچھ خواتین مہمانوں کو اس عمل نے پریشانی میں مبتلا کردیا۔ خاص طور پر مایا علی خرگوش سے اتنی خوفزدہ ہوگئیں کہ اپنی گھبراہٹ پر شو کے دوران بھی قابو نہ پاسکیں.
 
image
 
ااحسن خان کے شو کا یہ حصہ شائقین کو اتنا ناگوار گزرا ہے کہ لاہور کی ایک لاء کمپنی "کراؤن چیمبرز" نے ایکسپریس نیوز اور ٹائم آؤٹ کے خلاف پیمرا میں شکایات درج کروائی ہیں۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے ہےکہ جانوروں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنا پاکستانی کے آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔ شو کے اس سیگمینٹ سے نہ صرف جانور پریشان ہوتے ہیں بلکہ مہمان بھی خوفزدہ ہوتے ہیں۔
 
احسن خان سے ایک نجی چینل نے اس بارے میں بات چیت کی تو انھوں نے بتایا کہ "وہ تمام جانور پالتو ہیں جو اپنے مالک کے ساتھ سیٹ پر بلائے جاتے ہیں اس کے علاوہ وہ بے ضرر جانور ہوتے ہیں جو باآسانی ہاتھوں میں آجاتے ہیں"
 
احسن خان بے مزید بتایا کہ ان کے شو کا یہ سیگمینٹ ہالی وڈ کے مشہور پروگرام "دی ٹونائٹ شو" سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے اور احسن خود پالتو جانور رکھنے کے شوقین ہیں اس لئے وہ جانتے ہیں سیٹ پر جانوروں کو کس طرح سے رکھنا ہے البتہ اب چونکہ احسن اور ان کے پروڈیوسر کو معلوم ہوگیا ہے کہ ان کا یہ سیگمینٹ لوگوں کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے اس لئے وہ نئی اقساط کی شوٹنگ کے لئے اس سیگمینٹ کو ختم کر چکے ہیں اور اگر ان کی یا ان کے پروگرام کی وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئے ہے تو وہ معافی مانگ لیں گے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: