کیا آپ مجھے اپنی چپل پہننے کو دے سکتے ہیں۔۔۔شوبز کے وہ 3 ستارے جنہوں نے ایک عرصہ تک سائیڈ رول کئے

image
 
کہتے ہیں کچھ پانے کے لئے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے۔۔۔بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور استقامت کے ساتھ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی جستجو میں آگے بڑھتے رہنا چاہئے۔۔۔شوبز میں کچھ ایسے ستارے ہیں جنہوں نے پہلے سائیڈ رول کئے اور پھر ایک وقت آیا کہ وہ ہیرو بن گئے۔۔۔
 
عمران اشرف
عمران اشرف نے ایک عرصہ تک پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے آگے خود کو منوانے کے لئے پاپڑ بیلے۔۔۔وہ خود بتاتے ہیں کہ ان کے پہلے ڈرامے میں انہوں نے جوتے تک لائٹ مین سے مانگے۔۔۔کیونکہ وہ اس وقت اتنے مستحکم نہیں تھے کہ خود پر پیسہ لگاتے۔۔۔اداکاری بھی نہیں آتی تھی اور اس کے لئے انہوں نے بہت عرصہ تک دھکے کھائے۔۔۔یہ شہرت اور یہ عزت اور ہیرو بننے کا موقع انہیں بہت مشکل سے ملا۔۔۔
image
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی آج ہر طرف چھائے ہوئے ہیں اور کوئی بھی ڈرامہ ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔۔۔ایک زمانہ تھا جب وہ فلمی دنیا میں ناکامی سے دوچار ہوئے۔۔بہت عرصہ تک ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ڈھونڈا۔۔۔اور پھر ایک وقت تھا کہ بڑی بڑی ہیروئنز ان کے ساتھ کام کرنے سے منع کرتی تھیں کہ یہ کون ہے۔۔۔ماریہ واسطی نے انہیں موقع دیا کہ وہ ان کے مقابل آئیں۔۔۔آج فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنا ہی ہیروئنز کے لئے بڑی بات ہے۔۔۔
image
 
فہد مصطفیٰ
فہد مصطفی انڈسٹری کے ان ناموں میں سے ہیں جن کے والد نے خود کو منوایا لیکن انہیں انڈسٹری میں نام بنانے میں ایک وقت لگا۔۔انہیں پسند نہیں کیا جاتا تھا۔۔۔جب پیسے نہیں تھے تو لوگوں کو شکل بھی اچھی نہیں لگتی تھی۔۔۔جب پیسہ آیا تو خود پر لگایا اور سب کو اچھے بھی لگے۔۔۔پہلے سائیڈ رولز میں آئے اور ایک عرصہ تک کام کے لئے متلاشی رہے۔۔۔جب چھوڑنے لگے انڈسٹری تو جیتو پاکستان مل گیا اور اب فہد مصطفیٰ انڈسٹری کا سب سے بڑا نام ہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: