|
|
“خدا انہیں مزید اعزازات سے نوازے لیکن انہیں حقیقت پر
بھی غور کرنا چاہیے کیونکہ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو نیچا دکھانے کی
کوشش کرتا ہے تو درحقیقت وہ اپنے معیار اور کردار کو ظاہر کرتا ہے نہ کہ
دوسرے کو۔“ اداکارہ ریشم نے یہ سخت جملے سینئیر اداکارہ سکینہ سمّوں کے
حالیہ بیان کے ردِعمل کے طور پر دیے۔ |
|
گزشتہ دنوں 23 مارچ کے موقع پر کئی مشہور شخصیات کو
صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں اداکارہ ریشم اور گلوکار علی ظفر بھی
شامل ہیں۔ جہاں کئی لوگوں نے ان دونوں شخصیات کو سراہا وہاں کچھ ایسے بھی
لوگ ہیں جو ان دونوں کو اس ایوارڈ کا صحیح حقدار نہیں سمجھتے۔ |
|
|
|
انھیں میں سے ایک ہیں ادارہ سکینہ سمّوں جو پاکستان کی
سینئیر ترین اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے
سکینہ سمّوں نے کہا کہ “ مجھے لگتا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کو
حاصل کرنا بہت آسان بنا دیا گیا ہے اور اس ایوارڈ میں ان لوگوں کو نظر
انداز کیا جارہا ہے جنھوں نے اپنی پورا کیرئیر وقف کردیا ہو۔ |
|
سکینہ سمّوں مزید کہتی ہیں کہ “ افسوس
کی بات ہے کہ حکومت نے ریشم اور علی ظفر جیسے لوگوں کو اتنا بڑا
ایوارڈ دیا ہے جو میری رائے میں ہرگز اس ایوارڈ کے مستحق نہیں“ |
|
|
|
سکینہ سمّوں کے اتنے تلخ بیان پر ادارہ
ریشم بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکیں۔ ریشم کہتی ہیں کہ “ہوسکتا ہے
کہ میں کسی ایوارڈ کی مستحق نہ ہوں لیکن کیا عالمی سطح پر سینئر
اداکار اپنے جونیئر اداکاروں کے لیے اس طرح کی رائے رکھتے ہیں؟ |
|
ریشم کہتی ہیں کہ “ ایسی رائے جو کسی
جونیئر اداکار کی سالہا سال محنت اور جدوجہد کو نقصان پہنچانے کا
باعث ہو ، بڑے اداکار در حقیقت بڑا دل رکھتے ہیں“- |