خاندان والوں کی مرضی بھی اہم ہے کیونکہ ۔۔ نیلم منیر کب اور کس سے شادی کریں؟ جانیں ان سے متعلق ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

image
 
نیلم منیر کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین پر شاندار اداکاری کررہی ہیں۔ پچھلے سال ان کے ڈرامے “دل موم کا دیا“ نے تمام دیکھنے والوں کے دل جیت لیے اور نیلم منیر کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ آج ہم آپ کو نیلم منیر کے بارے میں کچھ ایسی باتیں بتائیں گے جو آپ کو اس سے پہلے معلوم نہیں ہوں گی۔
 
1- والدہ ہی ان کی آئیڈیل ہیں
نیلم منیر 3 سال کی عمر میں ہی یتیم ہوگئی تھیں۔ اس وقت ان کی والدہ نے خود کو اور چار بیٹیوں کو اکیلے سنمبھالا اور بزنس بھی چلاتی رہیں۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ ایک مضبوط اور حوصلہ مند خاتون ہیں اس لئے وہی ان کی آئیڈیل بھی ہیں۔
image
 
2- پہلا کمرشل 9 کلاس میں کیا
نیلم منیر مزاجاً اپنی بہنوں سے کافی مختلف ہیں۔ انھیں بچپن سے ہی تیار رہنے کا بہت شوق تھا۔ انھوں نے 9 کلاس میں اپنا پہلا کمرشل کیا جس کے فوراً بعد ہی انھیں ڈرامے میں اداکاری کی پیشکش ہوگئی۔ شروع شروع میں ان کے گھر والے نیلم کے اداکاری کے فیصلے سے راضی نہیں تھے لیکن نیلم نے انھیں منالیا پھر بھی کافی عرصے تک ان کے ساتھ شوٹنگ پر گھر کا کوئی بڑا ساتھ جاتا تھا۔
image
 
3- جذبات کا اظہار نہیں کرتیں
اداکاری اظہار کا ایک طریقہ ہے لیکن پائے کی اداکارہ ہونے کے باوجود نیلم منیر ذاتی طور پر جذبات کا اظہار نہیں کرپاتیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اگر انھیں کسی سے پیار ہوا بھی تو وہ اظہار نہیں کرسکیں گی۔ ان کی والدہ بھی ایکسپریسیو نہیں ہیں اس لئے وہ خود بھی اپنی والدہ جیسی ہیں۔
image
 
4- کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی
نیلم منیر کا کہنا ہے کہ وہ پہلی نظر کی محبت پر یقین نہیں رکھتیں اور چونکہ کم عمری سے کام کررہی ہیں اس لئے وہ ایک عملی انسان ہیں۔ انھیں ابھی تک کسی سے محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسا انسان ملا ہے جس سے وہ محبت کریں۔ فی الحال وہ اپنے کام سے ہی پیار کرتی ہیں۔
image
 
5- کیسے انسان سے شادی کرنا چاہیں گی؟
نیلم منیر کہتی ہیں کہ انھیں کسی ایسے شخص سے ہی محبت ہوسکتی ہے جو خود ان کے دل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے جو کہ ایک مشکل کام ہے۔ ان کا آئیڈیل شخص مہربان نیچر کا مالک ہوگا اور اچھے دل والا ہوگا۔ اس کے علاوہ شادی کے معاملے میں نیلم منیر کے لئے اپنے خاندان والوں کی مرضی بھی اہمیت رکھتی ہے
image
 
6- شادی کب کریں گی؟
نیلم منیر شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان کی والدہ اور گھر والے ان سے شادی کرنے کے لئے کہتے ہیں مگر وہ اس انڈسٹری کو کبھی چھوڑنا نہیں چاہتیں۔ نیلم کسی منصوبہ بندی پر یقین نہیں رکھتیں اور وقت کے حساب سے ہی معاملات طے کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں
image
 
7- “ کتاب میں زندگی کے بارے میں لکھنا چاہوں گی“
مشہور اداکارہ کہتی ہیں کہ اگر انھیں کتاب لکھنے کا موقع ملا تو وہ عوام لوگوں اور زندگی کے بارے میں کتاب لکھیں گی، ہر اداکار کی طرح نیلم منیر میں بھی مشاہدے کی صلاحیت موجود ہے اور کم عمری سے عملی میدان میں قدم رکھنے کی وجہ سے وہ بہت کچھ سیکھ چکی ہیں جسے وہ قلمبند کرنا چاہیں گی۔
YOU MAY ALSO LIKE: