میری ماں میرا سب کچھ تھیں۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے اس سال اپنے بڑوں کو کھو دیا

image
 
موت کا ایک دن مقرر ہے لیکن جب کوئی پیارا چلا جاتا ہے دنیا سے تو چین مشکل سے ہی آتا ہے۔۔۔جاتا سال اور نیا سال کئی پیاروں کو جدا کر گیا۔۔۔شوبز انڈسٹری کے کئی ستارے اپنے گھر کے بڑوں سے محروم ہوگئے۔۔۔
 
شان
اداکار شان کی والدہ خود بھی انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھیں۔۔۔ان کا جانا فلم انڈسٹری کے لئے بھی کسی نقصان سے کم نہیں تھا۔۔۔لیکن شان کے گھر کی تو وہ رونق تھیں اور دونوں میں غضب کی کیمسٹری تھی۔۔۔شان اپنی زندگی کی کامیابیوں کا سہرا ہمیشہ اپنی ماں کو ہی ٹہراتے ہیں۔۔۔شان کی والدہ سال کے آغاز میں دنیا سے چلی گئیں اور ابھی بھی وہ اس صدمے سے پوری طرح نکل نہیں پائے۔۔۔
image
 
معمر رانا
اداکار معمر رانا کے گھر میں ان کی والدہ ایک ایسے ستون کی مانند تھیں جن کے سہارے معمر اپنی زندگی کی مشکلات کو سہارا دیا کرتے اور انہیں سکون حاصل ہوتا تھا اپنی ماں کو دیکھ کر۔۔۔ان کی والدہ گرچہ بیمار تھیں اور کافی طویل عرصہ سے مقابلہ کر رہی تھیں لیکن جب انہوں نے زندگی سے ہار مانی تو معمر رانا کے اندر بھی کچھ ٹوٹ گیا۔۔۔وہ اپنی والدہ سے بہت قریب تھے اور یہ درد ان کے لئے بہت بڑا ہے۔۔۔
image
 
ایمن اور منال
اداکارہ ایمن اور منال کے والد کرونا کی جنگ میں بازی ہار گئے۔۔۔یہ صدمہ جاتے سال انہیں ملا اور دونوں کی سب سے بڑی طاقت ہی ان کے والد تھے۔۔۔جو نا صرف انہیں انڈسٹری میں لائے بلکہ ان کی زندگی کے ہر اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا۔۔۔ایمن اور منال بھی اپنے والد سے بہت قریب تھیں اور ابھی تک وہ اس تکلیف سے لڑ ہی رہی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: