|
|
پروین سعید ایک ایسی مہربان خاتون ہیں جو اس مہنگائی کے
دور میں بھی صرف 3 روپے میں غریبوں کو کھانا فراہم کر رہی ہیں تاکہ وہ
بھوکے نہ سوئیں اور نہ ہی خودکشی کا سوچیں- |
|
پروین سرجانی ٹاؤن کی رہائشی ہیں اور انہوں نے غریبوں کی
مدد کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کے پڑوس میں رہنے والی ایک ماں نے اپنے دو
بچوں کو اس وجہ سے قتل کردیا تھا کہ وہ انہیں کھانا کھلانے کے قابل نہیں
تھی- |
|
ان خاتون کو اس وقت یہ محسوس کہ یہ ان کا بھی فرض ہے کہ
وہ اپنے اردگرد موجود غریب افراد کے لیے کچھ کریں- اور اب پروین روزانہ 1
ہزار افراد کو کھانا کھلاتی ہیں اور یہ عمل گزشتہ 20 سالوں سے جاری ہے- |
|
|
|
پروین سعید کوئی امیر خاتون نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا
پڑوس میں قتل کرنے والے اس عورت اور اس کے بچوں سے ان کا کوئی رشتہ تھا،
سوائے انسانیت کے۔ لیکن اس سانحے سے متاثر ہوکر، انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ
ان لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیں گی جو خود نہیں کھا سکتے۔ اس کے نتیجے میں
، سوپ کچن ، خانہ گھر کا خیال پیدا ہوا۔ |
|
پروین سعید کہتی ہیں کہ “میرا دل یہ ماننے کو تیار نہیں
تھا کہ کوئی ماں ایسا بھی کرسکتی ہیں اور جب میں نے اس خاتون سے بات کی تو
اس نے میں مجھے کہا اگر تم میری جگہ ہوتی تو تم بھی یہی کرتی- یہ سن کر میں
نے فیصلہ کیا کہ مجھے کچھ کرنا چاہیے“- |
|
اس وقت پروین نے اپنے گھر میں ہی کھانا گھر کہ آغاز کیا
اور آج وہ دو دہائیاں گزرنے کے بعد روزانہ کی بنیاد ایک ہزار افراد کو
کھانا کھلا رہی ہیں- |
|
پروین سعید کا کہنا ہے کہ “مجھے اس وقت احساس ہوا کہ
ہمارے شہر کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے اور اس کی وجہ سے لوگ دو وقت کا
کھانا کھانے سے بھی قاصر ہیں“- |
|
|
|
یہاں کھانا مفت میں فراہم نہیں کیا جاتا بلکہ کھانے کے عوض 3 روپے وصول کیے
جاتے ہیں جو کہ پہلے 2 روپے تھے- اس معمولی رقم کی وصولی کا مقصد ایسے
لوگوں کی حوصلہ شکنی ہے جو صرف مفت کے کھانے پر ہی انحصار کرتے ہیں- |
|
پروین اپنے اس نیک کام کی تکمیل کے لیے باقاعدہ کوئی عطیات وصول نہیں کرتیں
اور نہ ہی کوئی پبلسٹی کرتی ہیں- اس سلسلے میں ان کی مدد ان کے دوست احباب
اور رشتے داروں کے علاوہ ایسے افراد کرتے ہیں جو خود عطیات دینے کی خواہش
رکھتے ہیں- |
|
کھانا گھر کے علاوہ پروین سعید میت کے کفن اور اسکول کی کتابوں اور
یونیفارم وغیر کے لیے بھی تعاون فراہم کرتی ہیں- اس کے علاوہ بچیوں کی شادی
کے سلسلے میں غریب والدین کو بھی مدد فراہم کرتی ہیں- |