آج کی دعاء‎


آج کی دعاء اس بزرگ کے نام جو سائیکل پر سرمہ بیچ رہا تھا ۔پچیس روپے والا سرمہ ان سے خریدا تو تیس روپے دیئے پانچ روپے بیلنس رہ گئے بھان نہیں مل رہا تھا میں نے کہا کوئی بات نہیں لکہن وہ پرشان ہو گئے۔اور کسی نہ کسی طرح بھان لیکر مجھے پانچ روپے واپس کر دیئے کہ بیٹا میرا سارا رزق حرام ہو جاتا اگر میں یہ پانچ روپے آپکو و نہ دیتا میں حلال روزی کھانے والے بزرگ کو ہر وقت اپنی دعاؤں رکھتا ہو
آج کی پوسٹ ان دیہاڑی داروں کے نام جو ہفتے میں
ایک دفعہ اپنی بیٹی کا پسندیدہ انڈے والا بند کباب لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کرتے ہیں کہ انکا پسندیدہ کھانا تو بس روٹی اور چٹنی ہے۔یہ تو بیٹی کو پسند تھا اس لیئے لایا ہوں۔
آج کی پوسٹ ان عظیم مردوں کے نام
جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں سے , اپنی ماں , بہن , بیوی , بیٹی کے لۓ گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں اور ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگا کر کہتے ہیں , تم لوگ کھاٶ میں تو راستے میں کھاتا آیا ہوں آج کی پوسٹ ان عظیم جوانوں کے نام
جو شادی کے چند دن بعد پردیس کی فلاٸٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا ATM بن جاتے ہیں ۔ ۔ جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا جو پردیس میں مشین کی طرح کا کرتے ہیں۔جو اپنے دکھ کے آنسو خود ہی پی لیتے ہیں۔
آج کی پوسٹ ان سب مزدوروں , سپرواٸزروں اور فیلڈ افسروں کے نام جو 12000 ہزار کمانے والے آفس چپڑاسی کے نام 7000 ہزار ماہانہ کمانے والے سکول چوکیدار15000 ہزار کمانے والے کلرک کے نام جو 10 گھنٹے ڈیوٹی انجام دیتے ہیں
جو دن بھر کی تھکان کے ٹوٹے بدن کے باوجود , اپنے بیوی بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کے لۓ رات کو واٸس ایپ (voice app)کال کرنا نہیں بھولتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

آج کی پوسٹ ان سب دکانداروں اور سیلزمینوں کے نام "
جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا کر کہتے ہیں : باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے

" آج کی پوسٹ ان سب عظیم مردوں کے نام "
جو مکل کے کسی ایک کونے سے ڈراٸیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت دے کر آتے ہوۓ اپنی بیٹی کے لۓ کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے

آج کی پوسٹ ان معزز افسران کے نام

جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے , مگر اپنے بچوں کے رزق کے لۓ سینٸیر اور سیٹھ کی گالیاں کھا کر بھی مسکرا دیتے ہیں ۔

" آج کی پوسٹ ان عظیم کسانوں کے نام "
جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لۓ پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

آج کی پوسٹ میرے والد صاحب کے نام
جنہوں نے مجھے زندگی دی اور زندگی بنا کر بھی دی

آج کی پوسٹ ہر نیک نفس , ایماندار اور محبت کرنے والے باپ , بھاٸی , شوہر اور بیٹے کے نام
جو اپنے لۓ نہیں اپنے گھر والوں کے لۓ کماتے ہیں

جنکا کوٸی عالمی دن نہیں ہوتا ۔ ۔
مگر ہر دن ان کے لۓ عالمی دن ہوتا ہے ۔
جنکو کوئی سہولت نہیں نہ ہسپتال میں نہ سوشل سیکورٹی نہ اولڈ ایج بینیفٹ بجلی پانی گیس کا بوجھ در بوجھ لیکن ہنستے ہنستے زندگی گزار کر قبروں میں چلے جاتے ہیں۔ ۔
اللہ کریم ان مزدور لاچاری طبقہ پر اپنا خاص کرم فضل رحمت۔نعمت۔فرما تجھے واسطہ ہے تیری غیرت کا تیری شان کا تیری آن کا اپنی نوازشات۔ کی بارش فرما انکو ہر پل ہر
سکینڈ اپنی عنایات

خاص عطا فرما۔آمین۔ اور جن لوگوں کے لیئے ہر پل بدعاء نکلتی ہے جیسا کہ
رقم کی لالچ میں عورتوں کی نارمل ڈیلوری کو بڑا آپریشن کرکے حرام کھانے والے بے ضمیر ڈاکٹر
اس ہمدردی میں ملک کو لوٹنے والے دفاتر میں چغل خوری کرکے لڑانے والے۔دفتر مالک کو غلط ٹی سی کرنے والے۔ رشوت خور ملاوٹ خور۔ بجلی پانی گیس کی فری اور بڑی بڑی سرکاری گاڑیوں اور پٹرول اور ناجائز مراعات کی سہولت لیکر عوام پر بوجھ ڈالنے والے بے ایمان اور ۔انصاف کا گلا گھونٹنے والے ۔ہفتہ میں دو چھٹیاں انجوائے کرنے والے دارالامان کی بچیوں سے زنا کرنے والے سرکاری بے حس انسان ٹیکس چوری کرنے اور کرانے والے سرکاری لوٹیرے اور دھندہ کرنے ولی میرا جسم والی فحاشہ بے دین عورتیں ہر گز ہر گز شامل نہیں ہیں انکے لیے تو اللہ کا پیغام سورت بقرہ آئت نمبر 286 ہی کافی یے ترجمہ۔۔" جو عمل (جو کرتوت تم کرو گے) اسکا وبال تم پر ہی پڑے گا نیکی کرو گے تو نیکی کی صورت میں بدی کرو گے تو برائی کی صورت میں ۔" یعنی ہر حال میں جیسا عمل ہو گا ویسہ ہی صلہ ملے گا۔۔۔۔

Syed Maqsood ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood ali Hashmi: 171 Articles with 173206 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.