آپ کو ایوارڈ ملا ہے کھانا ہماری طرف سے۔۔۔بات بات پر دعوت کرنے والے 3 شوبز ستارے

image
 
کہتے ہیں کہ مہمانداری کرنا بڑے دل والوں کا شیوہ ہوتا ہے اور جو لوگ اس میں ماہر ہوتے ہیں انہیں بدلے میں بہت محبت ملتی ہے۔۔۔کچھ لوگ تو بہت اچھی نیت سے اس کام کو کرتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے دل میں چھپے ہوتے ہیں ہر دعوت کے پیچھے کوئی نا کوئی مقاصد۔۔۔کوئی دل میں جگہ بنانے کے لئے دعوت کرتا ہے تو کوئی اگر شوبز میں ہو تو میدان میں قدم جمانے کے لئے۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کچھ لوگ ہیں جو لازمی دعوت کرتے ہیں۔۔۔
 
ندا یاسر
ندا یاسر اور یاسر نواز لوگوں کو کھلانے کے ہیں کافی شوقین۔۔دوسروں کی خوشیاں ہوں تو پہلا دعوت نامہ اکثر انہی کے گھر سے آتا ہے خوشی کو منانے کا۔۔۔پچھلے دنوں ستارہ امتیاز ایوارڈز سے نوازے گئے ستاروں کو ندا یاسر نے اپنے گھر پر مدعو کیا جس میں بشریٰ انصاری ، سلطانہ صدیقی اور ہمایوں سعید موجود تھے۔۔۔دونوں نے نا صرف اپنے گھر پر ان کے لئے دعوت رکھی بلکہ تحائف کا بھی انتظام کیا۔۔۔۔انڈسٹری چاہے کوئی بھی بات بنائے لیکن ندا اور یاسر کے اس عمل نے سب کو کافی متاثر کیا۔۔۔
image
 
جویریہ اور سعود
جویریہ سعود نے جب سے بڑا گھر لیا ہے تو سب کو اس میں بلاتی ہی رہتی ہیں۔۔۔خاص طور پر ان لوگوں کو جن کے ساتھ کام کا سلسلہ جوڑنا ہوتا ہے یا جڑا رہتا ہے۔۔۔گروپ ایم کے کئی لوگوں کو اکثر ان کی ہر دعوت اور غزل نائٹ میں دیکھا گیا ہے۔۔۔ اس کے علاوہ شبیر جان، فریدہ شبیر، ہمایوں اشرف، نعمان حبیب ، ثنا فخر، سنگیتا جیسے نام تو اکثر محفل کا حصہ بننا لازمی ہیں۔۔۔جویریہ اور سعود باقاعدہ کیٹرنگ کرواتے ہیں ان بڑی بڑی دعوتوں کی ۔۔۔
image
 
نعمان مسعود
اداکار نعمان مسعود نے اسلام آباد میں ہوٹل تو ابھی کھولا ہے لیکن دعوت دینے کی عادت ان کی کافی پرانی ہے۔۔۔لوگوں کو یہ یقین ہوتا ہے کہ دعوت اگر نعمان مسعود کے گھر سے ہے تو اس کا کھانا اور انتظام لاجواب ہی ہوگا۔۔۔وہ میوزک اور ریڈ کارپٹ تک رکھتے ہیں اپنے گھر کی تقریبات میں تاکہ لوگوں کا دل لگا رہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: